پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سارہ خان نے ایک تازہ انٹرویو میں ایسا بیان دے دیا ہے جس نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی ہے۔ اپنی خوبصورتی، باصلاحیت اداکاری اور شوہر فلک شبیر کے ساتھ محبت بھری تصویروں کےلیے مشہور سارہ خان نے اس بار خبروں میں جگہ اپنی کسی ڈرامے سے نہیں بلکہ اپنے خیالات سے بنائی ہے۔

نجی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سارہ نے خود کو بہت بڑی فیمینسٹ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو پرانے وقتوں کی عورت سمجھتی ہیں۔ ان کے مطابق مردوں کو وہ مقام دینا چاہیے جو اُن کے لیے مخصوص ہے تاکہ عورتیں سکون سے جی سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ گھر میں رہنے والی عورت ہیں، اُنہیں بلوں کی قطاروں میں لگنا پسند نہیں، یہ کام مردوں کے لیے بہتر ہے۔ ’’مرد، مرد ہی رہیں، اور عورتیں گھر میں‘‘، اُن کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔

جہاں ایک طرف کچھ لوگ سارہ کے اس نظریے پر تنقید کر رہے ہیں، وہیں بہت سے صارفین نے اُن کے خیالات کی کھل کر حمایت کی ہے۔ ایک صارف نے لکھا: ’’وہ بالکل درست اقدار کی ترجمانی کر رہی ہیں‘‘۔ دوسرے نے تبصرہ کیا: ’’روایتی صنفی کردار ہی سب سے بہتر ہیں‘‘ ایک اور نے کہا: ’’اسلام نے عورت کو تمام حقوق دیے ہیں، ہمیں مغربی فیمینزم کی ضرورت نہیں‘‘۔

سارہ خان اس وقت ڈرامہ ’شیر‘ میں دانش تیمور کے ساتھ پہلی بار جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں، جس کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔ لیکن اُن کا حالیہ بیان اس وقت اُن کے ڈراموں سے زیادہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔

سارہ کے مداح جہاں اُن کی سادگی، گھریلو مزاج اور فلک شبیر کے ساتھ محبت بھری کیمسٹری کو پسند کرتے ہیں، وہیں اب ان کے خیالات پر بھی دو ٹوک رائے دینے لگے ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

احد اور دنانیر کی شادی ہونے والی ہے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ

احد اور دنانیر کی شادی ہونے والی ہے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ شادی کی تقریب یا محبت کا آغاز؟تھائی لینڈ، امریکہ... احد ہر جگہ دنانیر کے ساتھ؟ کیا واقعی احد رضا میر کی زندگی میں پھر محبت نے دستک دے دی ہے؟کیا دنانیر مبین اور احد ایک دوسرے کے بہت قریب آ چکے ہیں؟سوشل میڈیا پر ایک بار پھر خبریں گرم ہیں، اور مداحوں کے تبصرے تھمنے کا نام نہیں لے رہے!مشہور ڈراموں جیسے "یقین کا سفر"، "آنگن"، اور "یہ دل میرا" سے شہرت پانے والے پاکستان کے اسٹار احد رضا میر ان دنوں امریکہ میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے والدین کے ہمراہ ایک قریبی رشتہ دار کی شادی میں شریک ہیں۔اسی تقریب میں موجود ہیں سوشل میڈیا کی مشہور ٹک ٹاکر اور اداکارہ دنانیر مبین.اور یہی وہ لمحہ ہے جہاں سے شروع ہوئی قربتوں کی کہانی۔دنانیر کی حالیہ تصاویر میں وہ بار بار احد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔مداحوں نے فوراً پہچان لیا — یہ کوئی اتفاق نہیں!یاد رہے کہ چند ماہ پہلے بھی دونوں کو تھائی لینڈ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جہاں احد ایک تصویر میں دنانیر کے پیچھے نظر آئے تھے۔سوشل میڈیا صارفین نے تو تبصرے شروع کر دیے ہیں:دنانیر! محتاط رہنا، احد کا دل بڑی تیزی سے بدلتا ہے!کسی نے احد کو پاکستانی رنبیر کپور کہا، تو کسی نے سجل علی اور رمشا خان کا حوالہ دے کر نئی بحث چھیڑ دی۔کیا واقعی یہ صرف ایک اتفاق ہے؟یا دونوں ستارے ایک دوسرے کے مدار میں داخل ہو چکے ہیں؟فی الحال تو خاموشی ہے... مگر سوشل میڈیا پر شور بہت ہے!آپ بھی کمنٹس میں ضرور بتائیں: کیا آپ احد اور دنانیر کو ایک ساتھ دیک

متعلقہ مضامین

  • کورین پاپ گلوکار شِم جے ہیون چل بسے
  • مریم نواز کے حکم پر ایم ایس اور سی ای او ہیلتھ پاکپتن گرفتار، ’سوشل میڈیا نہ ہوتا تو کلین چٹ مل گئی ہوتی‘
  • احد اور دنانیر کی شادی ہونے والی ہے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ
  • آپ کے اکاؤنٹس اور فنڈز محفوظ ہیں ۔ سٹیٹ بینک کی سوشل میڈیا پر چل رہی خبروں پر وضاحت
  • نوجوان کے پاپ گلوکار شِم جے ہیون چل بسے
  • ’کیک پر لکھ دینا چھیپا صاحب کی طرف سے تحفہ ہے لیکن یہ مت بتانا میں نے دیا ہے‘
  • بسکٹ تنازع پر علی امین کی وضاحت، سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات میں کیا کچھ زیر بحث آیا؟
  • ’آئندہ ڈالا کلچر یا اسلحے کی نمائش نہیں کروں گا‘، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے توبہ کرلی، ویڈیو وائرل
  • شیفالی کی موت سے اینٹی ایجنگ انجیکشن کا تعلق؟ معروف ڈرماٹولوجسٹ کا بیان سامنے آگیا
  • وہ خاموش نہیں رہیں گی