پاکستان کو جو فتح ملی اسکے بعد بھارت نے کشمیریوں پر مظالم بڑھا دیے، مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
اسلام آباد:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ جو فتح پاکستان کو ملی اس کے نتیجے میں ہندوستان نے کشمیریوں پر مظالم بڑھا دیے۔
کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ویڈیو بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان سے بدترین شکست کے بعد مودی اندر سے ٹوٹ گیا ہے، مودی مار کے بعد مایوس اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی اپنی شکست کی شرمندگی کو کور کرنے کے لیے نہتے کشمیریوں پر سارا غصہ نکال رہا ہے، ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں کو جیل ڈال دیا گیا اور ان سے زبردستی اعترافی بیان لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ مودی سرکار کشمیریوں کے بزنس تباہ کر رہی ہے اور بھارت میں کشمیریوں کو یونیورسٹیوں سے نکالا جا رہا ہے، ان کی ڈگریز کو کینسل کیا جا رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ جو سوشل میڈیا پر لکھتا ہے اس کو خاموش کروایا جا رہا ہے، شکست کے بعد مودی سرکار یہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ مودی سرکار کا صرف اور صرف ایک ایجنڈا ہے کہ کشمیر کو کشمیریوں سے خالی کروایا جائے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور یہ حملہ کشمیریوں پر نہیں پوری انسانیت پر حملہ ہے، وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے سب کشمیریوں کی اواز بنیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کشمیریوں پر مشعال ملک کے بعد رہا ہے رہی ہے
پڑھیں:
اگر آپ روزانہ کدو کھائیں تو بلڈ شوگر پر اسکے کیا اثرات مرتب ہونگے؟
کدو صدیوں سے مختلف کھانوں میں استعمال ہوتا آرہا ہے اور جدید طب میں اس پر ذیابیطس و بلڈ شوگر سے متعلق بھی تحقیقات ہوئی ہیں۔
کدو کا ذائقہ میٹھا ضرور ہے لیکن اس میں کیلوریز کم اور فائبر مناسب مقدار میں ہوتا ہے جبکہ اس کا گلائسیمک انڈیکس نسبتاً کم ہوتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر اعتدال میں کھایا جائے تو بلڈ شوگر کے مریضوں کیلئے یہ اچھا ہے۔
مزید برآں کدو میں بیٹا کیروٹین، پولی فینولز اور فلیوونائڈز جیسے اجزا ہوتے ہیں جو انسولین حساسیت بہتر کر سکتے ہیں اور آکسیڈیٹو اسٹریس کم کر کے شوگر کنٹرول میں مددگار ہو سکتے ہیں۔ کچھ لیبارٹری مطالعات میں کدو کے بیج اور گودے کے اجزاء نے انسولین کے اخراج کو بہتر ثابت کیا ہے۔
تجربات میں کدو کے بیجوں نے جگر میں گلوکوز میٹابولزم پر اچھے اثرات ڈالے اور خون میں شوگر لیول کم کرنے میں مدد کی۔ اس میں فائبر اور پانی کی زیادہ مقدار کی وجہ سے بھوک کم لگ سکتی ہے جسکے نتیجے میں وزن بھی مستحکم رہ سکتا ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے اہم ہے۔
تاہم ایک بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اگر ایک وقت میں زیادہ مقدار (خاص طور پر میٹھے پکوان جیسے کدو کی کھیر، حلوہ وغیرہ) کھائیں جائیں تو شوگر فوراً بڑھ سکتی ہے۔
ذیابیطس مریضوں کیلئے کدو کے استعمال کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ کدو کو ابال کر یا بھاپ میں پکا کر استعمال کریں۔ پروٹین یا فائبر کے ساتھ کھانے سے بلڈ شوگر پر اس کا اثر مزید نرم اچھا ہوتا ہے۔
کدو کے بیج میگنیشیم اور صحت مند فیٹس کی وجہ سے بھی ذیابیطس کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔