زیڈ ٹی بی ایل ہیڈ آفس اور علاقائی دفاتر میں یوم تشکر کی مناسبت سے تقریبات
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
زیڈ ٹی بی ایل ہیڈ آفس اور علاقائی دفاتر میں یوم تشکر کی مناسبت سے تقریبات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ہندوستان کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان کی مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زرعی ترقیاتی بینک لمٹیڈ نے ہیڈ آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں اپنی عمارتوں کو روشن کیا۔یوم تشکر کے سلسلے میں زیڈ ٹی بی ایل کے علاقائی دفاتر میں پاکستان بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
تقریبات کی قیادت زیڈ ٹی بی ایل کے صدر طاہر یعقوب بھٹی نے کی، جنہوں نے سینئر انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہماری بہادر مسلح افواج کے حق میں نعرے بلند کئے اور کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر اللہ اکبر اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔طاہر بھٹی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع نے ایک عالمی بحث کو جنم دیا ہے کہ اگر ٹیکنالوجی کم پیشہ ور افراد کے ذریعے چلائی جائے تو یہ بیکار ہے۔ پاکستانی جیٹ فائٹرز نے یہ ثابت کر دیا۔ ہمارے پیشہ ور پائلٹس نے جدید ترین ٹیکنالوجی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس موقع پر شرکا نے عزم کیا کہ پاکستان حیرت انگیز کام کرسکتا ہے کیونکہ ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یوم تشکر اس لیے مناتے ہیں کہ ہم نے اپنی طاقت سے 10گنا بڑی طاقت کو شکست دی، کیونکہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ مطلق طاقت اللہ تعالی کے علاوہ کسی اور کو حاصل نہیں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کوناکامی سے دوچار کیا، عطار تارڑ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کوناکامی سے دوچار کیا، عطار تارڑ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 17ہزار600ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان بھارتی پروپیگنڈے کا جواب ، عالمی سفارتی مہم کیلئے بلاول کی قیادت میں وفد تشکیل بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا اصل سرپرست ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نیا پاکستان ہاوسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں قائمقام چیئرمین کی تعیناتی پاک بھارت جنگ ہوئی تو انڈیا کے درجنوں ٹکڑے ہو جائیں گے ، محمد عارفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: زیڈ ٹی بی ایل یوم تشکر
پڑھیں:
ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ صورتحال اور مختلف کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر مفصل اور نتیجہ خیز تبادلۂ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی علاقائی امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی آئندہ سربراہی سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور بین الاقوامی و علاقائی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک چین تعلقات پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی شنگھائی تعاون تنظیم