’فیمنسٹ نہیں ہوں، چاہتی ہوں ہمیشہ عورتوں والا پروٹوکول ملے‘، سارہ خان کو تنقید کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ سارہ خان کو خود کو فیمنسٹ ماننے سے انکار کرنے اور پرانے وقتوں کی عورت کا بیان دینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔
سارہ خان نے حال ہی میں انڈیپینڈنٹ اردو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں سارہ خان نے کہا کہ وہ خود کو ’بہت بڑی فیمنسٹ‘ نہیں سمجھتیں بلکہ وہ خود کو پرانے وقتوں کی عورت تصور کرتی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ مردوں کو وہ مقام ملے جو ان کے لیے مخصوص ہے تاکہ خواتین سکون سے زندگی گزار سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک گھر میں رہنے والی عورت ہوں، مجھے بلوں کی قطاروں میں لگنا پسند نہیں اور میں چاہتی ہوں کہ مجھے وہی پروٹوکول ملے جیسا پرانے وقتوں کی عورتوں کو ملتا تھا۔
سارہ خان کے فیمینزم سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی اور یہ بیان تیزی سے وائرل ہوگیا۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ فیمینزم کا مطلب مظلوم خواتین کے لیے آواز اٹھانا ہے، اس کا تعلق قطار میں کھڑے ہونے یا نہ ہونے سے نہیں۔
ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہی وہ سوچ ہے جس کی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں کر پا رہا، کیونکہ آدھی سے زیادہ آبادی گھروں تک محدود ہے۔
مزید برآں پاکستانی شوبز ستاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک ہونے کے حوالے سے سارہ خان نے کہا کہ انہیں اس بارے میں علم ہی نہیں تھا، شوہر فلک شبیر نے انہیں اسکرین شاٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک ہو چکا ہے۔
اداکارہ کے مطابق مجھے اس پر ذاتی طور پر افسوس نہیں ہوا لیکن اپنے بھارتی مداحوں کے لیے دکھ ہوا جو اب مجھے انسٹاگرام پر نہیں دیکھ سکیں گے۔
مزیدپڑھیں:بھارت کا ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کا مشن ناکامی سے دوچار
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
ہماری فورسز نے”گھوڑے تیار رکھو“ والا قرآنی سبق یاد رکھا، خرم نواز گنڈاپور
سیکرٹری جنرل پی اے ٹی کا کہنا ہے کہ میزائل ٹیکنالوجی پر کام کرنیوالے سائنسدانوں مشکل میں ساتھ دینے والے دوست ملکوں کو بھی سلام۔ عظیم الشان دفاع پاکستان نہیں پورے عالم اسلام کی کامیابی ہے۔ بھارت نے غلط وقت کا انتخاب کیا اور غلط توقعات وابستہ کیں۔ اسلحہ یا فوج نہیں قوموں کے عزم اور جذبے لڑتے ہیں، جذبہ شوق شہادت کا کوئی توڑ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے یوم تشکر پر پوری قوم اور افواج پاکستان، میزائل ٹیکنالوجی پر دن رات کام کرنیوالے سائنسدانوں اور بھارت کے یکطرفہ حملہ کو ناکام بنانے والے دوست ملکوں کو مبارکباد دی ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے، پاکستان کا شاندار دفاع صرف پاکستان کی کامیابی نہیں بلکہ اس پر مشرق تا مغرب اسلامی ملکوں کے عوام کی طرف سے جشن کا سماں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر طرف سے مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے، جس کا دل چاہتا ہے وہ کسی مسلمان ملک پر حملہ کر دیتا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، اس ماحول میں افواج پاکستان نے قوت، اخوت عوام کی طاقت سے اپنے سے کئی گنا بڑے حملہ آور کو منہ توڑ، اور عبرتناک جواب اور سبق دے کر پاکستان ہی نہیں پورے عالم اسلام کو خوش کر دیا ہے، افواج نے قوت، اخوت عوام کے ذریعے منہ توڑ جواب دیا۔ ہماری فورسز نے”گھوڑے تیار رکھو“ والا قرآنی سبق یاد رکھا۔ دشمن کے مقابلے میں بہترین جنگی ٹیکنالوجی حاصل کر ثابت کر دیا کہ ہماری افواج معاشی مسائل کے باوجود دفاع پاکستان کے مقدس فریضے سے غافل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے میڈیا کو اخلاقی اور پیشہ وارانہ تربیت کی اشد ضرورت ہے۔میزائل ٹیکنالوجی پر کام کرنیوالے سائنسدانوں مشکل میں ساتھ دینے والے دوست ملکوں کو بھی سلام۔ عظیم الشان دفاع پاکستان نہیں پورے عالم اسلام کی کامیابی ہے۔ بھارت نے غلط وقت کا انتخاب کیا اور غلط توقعات وابستہ کیں۔ اسلحہ یا فوج نہیں قوموں کے عزم اور جذبے لڑتے ہیں، جذبہ شوق شہادت کا کوئی توڑ نہیں۔ دشمن جان لیں کوئی لڑ کر ہمیں شکست نہیں دے سکتا، بھارت پانی بند کرنے والی بچگانہ سوچ سے باہر نکلے۔ سیز فائر قبول کرکے ثابت کر دیا امن ہماری خواہش ہے، کمزوری نہیں۔بھارت جنگی جنون اور فلمی ماحول سے باہر نکلے دونوں ملکوں کا اصل دشمن غربت ہے۔
دریں اثنا منہاج یونیورسٹی لاہور میں اظہار تشکر پر خصوصی تقریب ہوئی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، جامع شیخ الاسلام میں نماز جمعہ کے اجتماع نے ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور شاندار دفاع وطن پر اللہ کا شکر ادا کیا گیا اور افواج پاکستان کو مبارک باد دی گئی۔