پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی زلمی کیخلاف دھواں دھار بیٹنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے 29ویں گروپ میچ میں پشاور زلمی کی دعوت پر لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔
راولپنڈی میں آندھی اور بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس تاخیر سے ہوا جس کے بعد اوورز کو 20 کے بجائے ایک اننگز میں 13 تک محدود کیا گیا۔
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
زلمی کی دعوت پر لاہور قلندرز کا بیٹنگ کا آغاز اچھا رہا اور 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 49 رنز بنائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اہل بیت اورصحابہ سے محبت رکھنا ایمان کا حصہ ہے ،دعوت اسلامی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)دعوت اسلامی کی مرکزی شوری کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے کہا ہے کہ اہل بیت اور صحابہ سے محبت ارکھنا ایمان کا حصہ ہے امام حسینؓ نے باطل کی بیت کے بجائے شہید ہونا قبول کر لیا یہ بات انھوں نے دعوت اسلامی ٹنڈوجام کی شان صحابہ اور اہل بیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے صحابہ کرام ؓ دنیا کے سب سے بہترین انسان تھے اور نبی کریم ﷺ کا ساتھی انھیں اللہ تعالیٰ نے خود بنایا تھا اور ان سے محبت کا حکم بھی نبی کریم ﷺ اور اللہ تعالی نے ہمیں دیا ہے اس لیے صحابہ کرام ڑضی اللہ تعالیٰ عنہم سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے انھوں نے کہا اہل بیت سے جیسے محبت نہیں وہ مسلمان نہیں ہو سکتا اہل بیت نبی کریمﷺ کے گھر والے انھوں نے اس کی خاطر اپنا سب کچھ لٹا دیا حضرت امام حسین ؓ نے اقتدار کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کو بتانے کے لیے اپنا پورا گھر قربان کر دیا کہ کسی بھی صورت میں باطل کی بیت نہیں کی جاسکتی انھوں نے کہا کہ امام حسین ؓ کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا لیکن امام حسینؓ کے دیئے گئے سبق پر اگر ہم عمل کریں تو دنیا میںاسلام غالب آجائے انھوں نے میدان کربلا میں نماز ادا کر کے سب کو بتا دیا کہ نماز کو کسی صورت میں ترک نہیں کرنا قرآن کی تلاوت کو ترک نہیں کرنا انھوں نے اتنے مشکلات حالات میں صبر واستقامت کام لے کر بتادیا کہ ہمیں مشکل حالات کس طرح مقابلہ کرنا چاہیے۔