قومی پارٹیوں اور اسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان کے زخموں کا مرہم بننا چاہئے، مولانا ہدایت الرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
گوادر میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ قومی یکجہتی کیلئے ضروری ہے کہ مقتدر قوتیں و حکمران سب کو ساتھ لیکر چلیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ حق دو تحریک بلوچستان کے عوام کیلئے شروع کیا گیا، جس کی کامیابی سے اہل بلوچستان کو حقوق مل سکتے ہیں۔ بلوچستان میں اسٹبیلشمنٹ، مقتدر قوتوں کی مظالم، حکمرانوں کی لوٹ مار، بدعنوانی، بارڈر بندش اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کی وجہ سے عوام بلخصوص نوجوانوں میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔ وسائل سے مالا مال بلوچستان آج مقتدر قوتوں جعلی حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے بدحال، لوگ غربت، بے روزگاری اور عوام نان شبینہ کے محتاج، عزت و احترام سے محروم اور بھوک پیاس کا شکار ہیں۔ عوامی مسائل پر نام نہاد حکمران، قومی پارٹیاں اور مقتدر قوتیں سب خاموش ہیں، جبکہ ذاتی مفادات کیلئے اکھٹے ہو جاتے ہیں۔ جماعت اسلامی عوام کے دلوں کی دھڑکن اور توانا آواز بنے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب انڈیا سے حملہ ہوتا ہے، تو سب متحد ہوتے ہیں اور متحد ہونا چاہئے لیکن جب بلوچستان کے عوام بھوک پیاس، لاشوں، بدامنی کا شکار اور جگر گوشے لاپتہ ہوتے ہیں۔ بے روزگاری عروج پر اور کاروبار و تجارت کا واحد راستہ بارڈر بند ہو، تو بھی قومی پارٹیوں اور اسٹیبلشمنٹ کو ایک ساتھ آواز بلند کرکے بلوچستان کے دکھوں کا مداوا اور زخموں کا مرہم بننا چاہئے۔ بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوتا ہے۔ اسٹیبلشمٹ نے بلوچستان کے مسائل لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ بلوچستان کے معدنیات اب اسٹبلشمنٹ و اسلام آباد کے حکمران قانونی طریقے سے لوٹنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حکمرانوں کو معدنیات کی حفاظت، وسائل عوام پر خرچ کرنے کیلئے فوری عملی اقدامات اٹھانے کیلئے متحدہ، مخلصانہ عملی جدوجہد کرنا چاہئے۔ قومی یکجہتی کیلئے ضروری ہے کہ مقتدر قوتیں و حکمران سب کو ساتھ لیکر چلیں۔ سیاسی مقدمات ختم اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرتے ہوئے صوبوں و قوموں کو حقوق دیں۔ آئینی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے افواج سرحدوں کی حفاظت کیلئے کمر بستہ ہوجائے۔ عوام کو تنگ کرنے، وسائل کو لوٹنا بند کردیں۔ اس طرح قوم کی حمایت افواج کے ساتھ ہوگی۔ صرف اعلانات، وعدوں اور دعوؤں سے قومی یکجہتی ممکن نہیں ہے۔ جب قوم اور افواج عملی طور پر اخلاص کے ساتھ ایک پیج پر ہوگی تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلوچستان کے کرتے ہوئے نے کہا
پڑھیں:
مولانا عبدالعزیز نے مفتی عبدالقوی کو لال مسجد سے نکال دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
جنید انور : لال مسجد میں اُس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب مولانا عبدالعزیز نے معروف مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی کو مسجد سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جس پر شدید عوامی ردعمل سامنے آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی لال مسجد کے دفتر میں موجود تھے، اسی دوران مولانا عبدالعزیز بندوق کے ہمراہ وہاں پہنچے اور سخت الفاظ میں مفتی قوی کو فوری مسجد سے نکل جانے کا کہا۔ مولانا عبدالعزیز نے مفتی قوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "یہاں سے نکل جاؤ، آئندہ آئے تو کوڑے ماروں گا"۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025
ویڈیو میں مولانا عبدالعزیز کو مفتی عبدالقوی کو "بدمعاش" کہتے بھی سنا جا سکتا ہے۔ واقعہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب سے مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب مفتی عبدالقوی نے ردعمل میں کہا کہ وہ جمعہ کی نماز کے لیے لال مسجد گئے تھے، جہاں مسجد کے علما نے انہیں ایک شرعی مسئلہ پر بات چیت کے لیے دفتر میں مدعو کیا تھا۔ مفتی قوی نے مزید کہا کہ مولانا عبدالعزیز آئے اور انہوں نے مجھے اللہ کے گھر سے نکال دیا۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -جمعہ 16 مئی ، 2025
یہ واقعہ ملک کے مذہبی حلقوں اور سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے، جہاں ایک طرف لال مسجد کے کردار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں تو دوسری جانب مولانا عبدالعزیز کے سخت رویے پر تنقید کی جا رہی ہے۔