فلسطینی عوامی مزاحمتی کمیٹی کے عسکری ونگ نے غاصب اسرائیلی فوج کی اسپیشل فورسز کیخلاف "بہادرانہ دفاع'' میں اپنے ایک سینئر کمانڈر کی شہادت اور انکے خاندان کے اغوا کی تصدیق کی ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی عوامی مزاحمتی کمیٹی کی ملٹری برانچ الویہ ناصر صلاح الدین نے تازہ بیان میں اپنے سینئر کمانڈر احمد کامل سرحان کی شہادت کی تصدیق کی ہے جو اس مزاحمتی فورس میں خصوصی آپریشنز کے ذمہ دار تھے۔ ناصر صلاح الدین کے الویہ بریگیڈز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید احمد سرحان نے قابض اسرائیلی فوج کی اسپیشل فورسز کا بہادری کےساتھ مقابلہ کیا جو انہیں خان یونس میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کرنے کی کوشش تھیں، جس کے دوران وہ شہید ہو گئے ہیں!  واضح رہے کہ آج صبح اسرائیلی میڈیا نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس پر غاصب صیہونی رژیم کے شدید ہوائی حملوں اور اس کے دوران خواتین کے بھیس میں انجام پانے والے قابض اسرائیلی فوج کے ایک ''خصوصی آپریشن'' کی ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ غاصب اسرائیلی فوج کے ایک اسپیشل گروپ نے غزہ میں داخلے کی کوشش کی، تاہم وہ اپنے خصوصی آپریشن کے مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اس بارے اسرائیلی آرمی ریڈیو کا مزید کہنا تھاکہ ایسا لگتا ہے کہ خان یونس میں آپریشن ناکام ہو گیا ہے اور اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکا، بہرحال کسی ''شخصیت'' کو قتل کرنے کے لئے خصوصی دستوں کو خطرے میں ڈالنے کی ضرورت ہی نہ تھی کیونکہ ہم اسے ہوا سے ہی بآسانی نشانہ بنا سکتے تھے۔

اس بارے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ لگتا ایسا ہے کہ قابض صیہونیوں کا مقصد شہید احمد سرحان کو گرفتار کرنا اور غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں تک پہنچنا تھا تاہم وقوعے کے بعد ان کی لاش کو خان یونس کے الناصر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی میڈیا نے ایک 12 سالہ بچے محمد سرحان کی تصویر شائع کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کیا کہ اس فلسطینی بچے نے آج صبح ہی قابض اسرائیلی فوج کی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں اپنے والد کے بہیمانہ قتل کا مشاہدہ کیا اور پھر اسے خان یونس میں ان کے گھر سے اس کی والدہ کے ہمراہ اغوا کر لیا گیا ہے!

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قابض اسرائیلی فوج خان یونس

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم