کراچی:

بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی سینیئر پوزیشن پر کام کرنے والے اکاؤنٹ افسر عبدالرشید ملاح کو ہراسانی کے الزام میں معطل کردیا ہے اور تاحکم ثانی ان کے کیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے اس سلسلے میں پیر کی دوپہر کو باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ عبدالرشید ملاح کی ہراسانی کے الزام میں معطلی کا فیصلہ پیر کی صبح لیاری یونیورسٹی کی منعقدہ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

 عبدالرشید ملاح پر ایک طالبہ کو موبائل فون اپلیکیشن کے ذریعے میسجز پر ہراساں کرنے کا الزام تھا جس کی باقاعدہ شکایت متعلقہ طالبہ کی جانب سے کی گئی تھی۔

 یونیورسٹی انتظامیہ کا آفیشل موقف ہے کہ اس سلسلے میں ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے افسر کی کنوینر شپ میں بنائی گئی تھی جس نے دستیاب حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا تھا کہ یا تو یونیورسٹی رولز کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی جائے یا پھر معاملے کو محتسب کو بھجوایا جائے جس کے بعد اس سلسلے میں محتسب سے رابطہ کیا گیا جس پر محتسب کی رائے کے ضمن میں معاملے کو یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ میں پیش کیا گیا جہاں مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں پیر کو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حسین مہدی کی زیر صدارت منعقدہ سینڈیکیٹ میں ایک فیکلٹی غلام مرتضی لہبر کی تنزلی کے معاملے کو بھی رپورٹڈ آئٹم کے طور پر پیش کیا گیا۔

سینڈیکیٹ کو بتایا گیا کہ مذکورہ استاد کی تنزلی کرکے ان کو لیکچرر بنادیا گیا ہے کیونکہ ان کی جانب سے پی ایچ ڈی کورسز کے ایک مساوی سرٹیفکیٹ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کے طور پر پیش کیا گیا اور اس بنیاد پر انہیں ایڈہاک اسسٹنٹ پروفیسر بناکر متعلقہ عہدے کی مراعات دی جاتی رہی جو اب یونیورسٹی ان سے وصول کرے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیا گیا

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم