سپین نے انٹرنیشنل کلچرل ایونٹ سے صیہونی رژیم کو باہر کرنیکا مطالبہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں پیڈرو سانچز کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ جب 3 سال پہلے یوکرائن پر حملے کرنے کی وجہ سے روس کو یورو ورژن ایونٹ سے دستبردار ہونے کیلئے کہا گیا تو کسی کو حیرت ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ میڈرڈ میں ایک کانفرنس کے دوران ہسپانوی وزیراعظم "پیڈرو سانچز" نے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یورو ورژن جیسے انٹرنیشنل کلچرل ایونٹ سے اسرائیل کو باہر کیا جائے۔ انہوں نے مقبوضۃ سرزمین میں صیہونی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ثقافت میں ڈبل اسٹینڈرڈ نہیں اپنانا چاہئے۔ مجھے نہیں لگتا کہ جب 3 سال پہلے یوکرائن پر حملے کرنے کی وجہ سے روس کو یورو ورژن ایونٹ سے دستبردار ہونے کے لئے کہا گیا تو کسی کو حیرت ہوئی تھی۔ اس بناء پر اسرائیل کو بھی ان تقریبات میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔ اسی طرح پیڈرو سانچز نے فنکاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ امن و جمہوریت کو لاحق خطرات کے سامنے اٹھ کھڑے ہوں۔
ہسپانوی وزیراعظم نے ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ثقافتی شعبے کو خاموش اور غیر جانبدار سمجھتے ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ غزہ پر صیہونی حملے کے نتیجے میں اب تک 53 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ گزشتہ سال سپین، ناروے اور آئر لینڈ نے ایک متحد فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہے۔ صیہونی رژیم نے اس اقدام کی مذمت کی۔ صیہونی رژیم نے مذکورہ یورپی ممالک کے اس اقدام کو حماس کو مستحکم کرنے سے تعبیر کیا۔ یاد رہے کہ ہسپانوی وزیراعظم نے گزشتہ اکتوبر میں ہی یورپی یونین اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیار بیچنا بند کر دیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایونٹ سے
پڑھیں:
پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے۔
دونوں روایتی حریف ایران کے شہر تہران میں ہونے والے سولہویں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
فائنل میں رسائی کے لیے ہونے والے فیصلہ کن معرکہ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے، پاکستان نے مذکورہ ایونٹ میں اب تک بنگلہ دیش اور ایران کو شکست دی ہے۔
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخرعلی شاہ کے مطابق پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم اور پرجوش ہیں۔
ایونٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6-10 اور میزبان ایران کو 0-14 سے ہراکر گروپ بی کہ چیمپین کی حیثیت سے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
ٹیم آفیشلز و تجربہ کار کوچز طاہر محمود، اختر حسین شاہ، راؤ آصف جبار، عمیرامداد بھٹی اور دیگر کھلاڑیوں نے اپنے پیغام میں قوم کو خوشخبری دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کا پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکی، چین نے بڑا اعلان کردیا