جھوٹ کا پردہ چاک کرنیوالے ٹی وی چینل پر مودی سرکار کا دھاوا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
مودی کے گڑھ میں سچ بولنے پر گجرات سماچار اور جی ایس ٹی وی کو نشانہ بنایا گیا، مودی سرکار سچ سے خائف، سوال پوچھنے والی آوازوں کو کچلنے پر اُتر آئی
مودی سرکار سچ سے خائف، سوال پوچھنے والی آوازوں کو کچلنے پر اُتر آئی۔مودی سرکار نے آزاد صحافت کا گلا گھونٹ کر جمہوریت کا جنازہ نکال دیا۔
ذرائع کے مطابق گجرات سماچار کا ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، اظہار رائے کی آزادی پر براہِ راست حملہ ہے۔
ذرائع کے مطابق مودی کے جنگی جنون، ڈھونگ اور جھوٹی فتح پر آواز اٹھانے پر مودی سرکار کا گجرات سماچار نیوز چینل پر چھاپا مارا گیا اور گجرات سماچار نیوز چینل کے ڈائریکٹر بہوبلی بھائی شاہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بہوبلی بھائی شاہ کی گرفتاری محض اس لیے کی گئی کہ وہ حکومت سے جوابدہی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور انکم ٹیکس کو سیاسی ہتھیار بنا کر گجرات سماچار نیوز چینل کو خاموش کرانے کی شرمناک کوشش کی ہے۔
گجرات سماچار ٹی وی دفتر پر 36 گھنٹے تک انکم ٹیکس کی چھاپہ مار کارروائی جاری رہی، اس کے فوراً بعد انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے دفتر پر دھاوا بول دیا۔
گجرات سماچار ٹی وی کیخلاف اس کارروائی پر بھارتی اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو تنقید برداشت نہیں، صحافیوں کو دھمکانا اور جیل میں ڈالنا معمول بن چکا ہے۔گجرات سماچار پر مسلسل دباؤ مودی سرکار کی جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی ایک اور چال ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مودی کے غیرمحتاط قدم کا ہم نے ٹکا کے جواب دیا، سود سمیت قرض چکا دیا، مشاہد حسین
اپوزیشن کے مطابق بی جے پی نے میڈیا کو غلام بنانے کا عزم کر لیا، آزاد آوازیں مودی حکومت کو کھٹکنے لگیں، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور انکم ٹیکس کے چھاپوں کا مقصد کرپشن نہیں بلکہ سچائی کو دبانا ہے۔
پریس کلب آف انڈیا اور دیگر اداروں کے مطابق مودی کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا استعمال صحافت کو دبانے کے لیے ہو رہا ہے جو حکومت سے سوال کرے، بی جے پی اسے نشانہ بناتی ہے۔
کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا ایجنڈا ہی سچ بولنے والوں کو جیل میں ڈالنا اور میڈیا کو خاموش کرنا ہے۔ گجرات سماچار نے ہمیشہ بےباک صحافت کی، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سیاسی ماہرین کے مطابق میڈیا کا گلا گھونٹنے والی حکومت اپنے ہی عوام سے ڈرتی ہے۔ بی جے پی اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے میڈیا پر حملے کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت گجرات سماچار مودی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت گجرات سماچار گجرات سماچار مودی سرکار کے مطابق بی جے پی
پڑھیں:
اختیار ولی کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر الزامات سراسر جھوٹ اور پروپیگنڈا ہیں، مینا خان آفریدی
پشاور میں صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی اور معاونِ خصوصی شفیع جان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل اختیار ولی نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر بے بنیاد الزامات عائد کیے، جو سراسر جھوٹ اور پروپیگنڈا ہیں۔
مینا خان آفریدی نے کہا کہ تمام سیاسی حربے ناکام ہوچکے ہیں، سہیل آفریدی آئینی طور پر وزیر اعلیٰ بن چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ 9 مئی کے روز سہیل آفریدی پشاور میں موجود تھے، مگر اُن کے خلاف ایک من گھڑت بیانیہ تیار کیا جا رہا ہے تاکہ اُن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے: پرویز خٹک بادام نہیں توڑ سکتا پی ٹی آئی کو کیا توڑے گا، اختیار ولی کی شدید تنقید
انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ کے پہلے اجلاس میں ریڈیو پاکستان واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیشن کی منظوری دی جائے گی تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔
معاونِ خصوصی شفیع جان نے اس موقع پر کہا کہ اختیار ولی نے جعلی ویڈیو ٹی وی چینلز پر چلوا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، اور جن لوگوں نے ہماری نشستیں چھینی تھیں، وہ اب سہیل آفریدی کی کامیابی برداشت نہیں کر پا رہے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ کا اعلان کر دیا، کون کون شامل ہیں؟
شفیع جان نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کی جو ویڈیو کل نشر کی گئی وہ دراصل 16 مارچ 2023 کی ہے، اور اس کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی جان بوجھ کر روکی جا رہی ہے۔
مینا خان آفریدی نے کہا کہ 9 مئی دراصل تحریک انصاف کے لیے ایک ٹریپ تھا، اور اب جب سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ بن چکے ہیں، تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کابینہ میں مزید وزراء شامل کیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
meena khan afridi SOHAIL AFRIDI مینا خان آفریدی