9مئی مقدمات،بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
سٹی42 : بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9مئی مقدمات میں پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے 9مئی کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے آئی تھی، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا،بانی پی ٹی آئی نے وکلا کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ کیلئے شامل تفتیش ہونے سے انکار کیا۔
انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
ذرائع کاکہنا ہے کہ جیل عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کیلئے گیا لیکن وہ نہ آئے، لاہور پولیس کی 11رکنی پولیس ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس باہر آ گئی ۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 لاہور پولی گرافک ٹیسٹ بانی پی ٹی ا ئی سے انکار
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
فائل فوٹولاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 7صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔
عدالت کے مطابق تمام مقدمات ضابطہ فوجداری کے سیکشن 497 کے زمرے میں آتے ہیں، کیسز میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ٹرائل کورٹ نے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی۔
جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بظاہر بانی پی ٹی آئی نے تفتیشی عمل میں تعاون نہیں کیا، تمام کیسوں میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی تمام درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔