Daily Mumtaz:
2025-07-06@05:00:34 GMT

چینی صدر کا صوبہ حہ نان کے شہر لویانگ کا دورہ 

اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT

چینی صدر کا صوبہ حہ نان کے شہر لویانگ کا دورہ 

بیجنگ :  چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ حہ نان کے شہر  لو یانگ میں لویانگ بیئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ، وائٹ ہارس ٹیمپل اور لونگ من گروٹوس کا الگ الگ دورہ کیا۔ان دوروں میں  انہوں نےجدید مینوفیکچرنگ کی ترقی کو تیز کرنے ، تاریخی و ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور استعمال  اور ثقافت اور سیرو سیاحت کی اعلی معیاری ترقی کو آگے بڑھانےکے  حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا ۔ 5،800 سے زائد ملازمین اور ایک قومی کلیدی لیبارٹری کی  حامل  لویانگ بیئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کا قیام  1954 میں  ہوا تھا ، جو بیرنگز کی تحقیق اور ترقی، مینوفیکچرنگ، ٹیسٹنگ اور   تجربات میں  اس صنعت میں صف اول کی پوزیشن میں ہے.

لونگ من گروٹوئس “چین میں چار عظیم گروٹوس” میں سے ایک ہے۔یہ  دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ اور پتھر تراشنے کے فن کا سب سے بڑا خزانہ ہے جسے    سنہ 2000 میں یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج کانفرنس کے چوبیسویں  اجلاس میں کامیابی سے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چینی کی بڑھتی قیمتوں کو بریک نہ لگ سکی،مزید مہنگی

لاہور(نیوز ڈیسک) شہرمیں چینی کی قیمتیں بڑھنےکاسلسلہ رک نہ سکا۔50روپے مزیداضافےسے50کلوگرام چینی کاتھیلا9ہزارکاہوگیا،ہول سیل میں چینی182اورپرچون میں190سے192روپے فی کلوبکنےلگی۔پیکنگ والی برینڈڈچینی کی قیمت200 روپے فی کلوسےتجاوزکرگئی۔اسی طرح درجہ اول کاگھی560اوردوم520روپےفی کلوگرام فروخت جاری ہے۔ 10کلوآٹا750اور20کلوگرام آٹا1375تک فروخت ہورہاہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • خواتین کی معاشی ترقی
  • نئے صوبے تقسیم نہیں بلکہ تعمیرکا ذریعہ ہیں(آخری حصہ)
  • صوبہ سندھ میں ہنرمند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 48910 روپے مقرر
  • مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانوں کا قیام علاقے کی مذہبی، ثقافتی شناخت پر براہ راست حملہ
  • چین اور یورپی یونین کی ترقی کا مستقبل مشترکہ مفادات پر مبنی ہے، چینی وزیر خارجہ
  • چین اور پاکستان کے درمیان ٹرانسپورٹ روابط سے عوامی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں
  • جاپانی جارحیت اور فاشزم کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کی یاد کے لیے بیجنگ میں ثقافتی گالا منعقد کر نے کا اعلان
  • چینی کی بڑھتی قیمتوں کو بریک نہ لگ سکی،مزید مہنگی
  • چین ترقی پذیر ممالک کو فعال طور پر مالی مدد فراہم کر رہا ہے، چینی وزیر خزانہ
  • ایس آئی ایف سی کے 2 سال؛ معدنی ترقی، عالمی سرمایہ کاری اور خودکفالت کی نئی راہیں