آئی ٹی انڈسٹری کو شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم پالیسیاں چاہئیں، سافٹ ویئر ایسوسی ایشن
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
چیئرمین پاکستان سافٹ وئیر ہاؤسز ایسوسی ایشنز (پاشا) سجاد مصطفی نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کو شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم پالیسیاں چاہئیں، آٰئی ٹی انڈسٹری میں کسی بھی شاک کے دور رس منفی نتائج ہوں گے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاشا اس ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے، اس بات کا احساس ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں چل رہے، ہماری ٹیکس پالیسی میں عدم تسلسل ہے، َحکومت ریموٹ ورکرز کی تعریف واضح کرے ٹیکس ختم کرنے کی نہیں بلکہ عدم تسلسل ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
چیئرمین پاشا نے کہا کہ حکومت ٹیکس پالیسی کو طویل مدتی بنائے، ٹیکس پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونے سے آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری ختم ہوجائے گی، ایزآف ڈوئنگ بزنس کے لیے اسٹیٹ بینک سے گزارش ہے کہ بینکوں کے ادائیگی کے نظام کو جدید بنائے،
آئی ٹی انڈسٹری کی ہراسمنٹ کے خاتمے کے لئے اقدامات کیے جائیں، آئی ٹی انڈسٹری میں ایک ایک انڈسٹری ٹریلینز ڈالر کی ہوتی ہے، آئی ٹی انڈسٹری کو ہراساں نہ کیا جائے، جو بھی ٹیکس اسٹرکچر متعارف کروایا جائے وہ دس سال کے لیے لایا جائے۔
سجاد مصطفی نے کہا ہے کہ حکومت سے اپیل ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری میں اداروں کو بغیر نوٹسز کے بند نہ کیا جائے، حکومت جدید ڈیجیٹل ورلڈ کے مطابق اپنے قوانین میں جدت لائے، آئی ٹی انڈسٹری کو شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم پالیسیاں چاہئیں، آٰئی ٹی انڈسٹری میں کسی بھی شاک کے دور رس منفی نتائج ہوں گے۔
انہوں ںے کہا کہ پاکستانی کمپنیوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کو ٹیکس آسانیاں فراہم کریں، غیر ملکی کمپنیوں کے لئے ٹیکس کم مقامی کمپنیوں کے لئے زیادہ ہے، پاشا حکومت سے اضافی مراعات کا مطالبہ نہیں کررہی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ٹی انڈسٹری کو ٹی انڈسٹری میں نے کہا
پڑھیں:
کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کو متروکہ املاک پر پراپرٹی ٹیکس نوٹسز دینے سے روک دیا گیا
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے متروکہ املاک پر کنٹونمنٹ بورڈ کو پراپرٹی ٹیکس نوٹسز دینے سے روک دیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔
وکیل متروکہ املاک حافظ احسان نے دلائل دیے کہ متروکہ املاک پراپرٹیز وفاقی حکومت کی ملکیت ہیں، وفاقی حکومت پر کنٹونمنٹ بورڈ پراپرٹی ٹیکس نہیں لگا سکتا اور آئین واضع ہے وفاقی حکومت کی پراپرٹی پر ٹیکس کوئی دوسرا ادارہ نہیں لگا سکتا۔
عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کو متروکہ وقف املاک پر پراپرٹی ٹیکس نوٹسز دینے سے روک دیا اور آئندہ سماعت تک کنٹونمنٹ بورڈ کو ٹیکس وصولی سے باز رہنے کا حکم دے دیا۔