Daily Pakistan:
2025-05-21@01:53:48 GMT

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 3ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 244ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 42 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے بڑھ کر دو لاکھ 93 ہزار 895 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 410 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2 ہزار 923روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ملکی مفاد کیخلاف کام کرنیوالی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس، ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر

پڑھیں:

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کیا ہے؟

---فائل فوٹو

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتِ حال بتادی۔

واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 28 ہزار 900 کیوسک ہے جبکہ اخراج ایک لاکھ 16 ہزار 900 کیوسک ہے۔

منگلا پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 43 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 45 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے۔

دریاؤں اور آبی ذخائر کی صورتحال سامنے آ گئی

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتِ حال بتا دی۔

ترجمان واپڈا کے مطابق ہیڈ مرالہ پر چناب میں پانی کی آمد 30 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 300 کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 40 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 40 ہزار 200 کیوسک ہے۔

تربیلا ریزر وائر میں آج پانی کی سطح 1467.18 فٹ، ذخیرہ 16 لاکھ 93 ہزار ایکڑ  فٹ ہے، منگلا ریزر وائر میں آج پانی کی سطح 1147.75 فٹ، ذخیرہ 16 لاکھ 18ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چشمہ ریزر وائر میں پانی کی سطح 644.90 فٹ، پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 38 ہزار ایکڑ  فٹ ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزر وائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 34 لاکھ 49 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، خریدار پریشان ہو گئے
  • ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ
  • ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے والی ایک لاکھ 19 ہزار 496 سائٹس بلاک 
  • ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ‘ سونا 4 ہزار روپے تولہ مہنگا 
  • ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد ہوشربا اضافہ (کئی دوائیں 200 فیصد تک مہنگی)
  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا، کتنا ؟ جانیں
  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
  • دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کیا ہے؟
  • 3 ماہ میں ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے کاروباری قرض جاری: مریم نواز نے تاریخ رقم کر دی