Islam Times:
2025-11-03@01:03:58 GMT

کوہستان میں 21 ارب روپے کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT

کوہستان میں 21 ارب روپے کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

آڈیٹر جنرل نے کوہستان میں صرف محمکہ بلدیات کے ترقیاتی کاموں کا آڈٹ کیا ہے، آڈیٹرجنرل نے صوبے کے ملاکنڈ ڈویژن میں 6 ارب روپے کی بےقاعدگیوں کی بھی نشاندہی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوہستان میں 21 ارب روپے کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا، کوہستان میں سپیشل آڈٹ کے دوران 21 ارب روپے سے زائد بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا۔ ڈی جی آڈٹ کے مطابق سال 24-2023ء کے کوہستان سپیشل آڈٹ کے دوران 21 ارب 30 کروڑ روپے کی بےقاعدگیاں سامنے آئیں۔ آڈیٹر جنرل نے کوہستان میں صرف محمکہ بلدیات کے ترقیاتی کاموں کا آڈٹ کیا ہے، آڈیٹرجنرل نے صوبے کے ملاکنڈ ڈویژن میں 6 ارب روپے کی بےقاعدگیوں کی بھی نشاندہی کی ہے۔

ڈی جی آڈٹ کے مطابق سوات میں محکمہ بلدیات میں 4 ارب 30 کروڑ، بونیر میں 3 کروڑ روپے کی بےقاعدگیاں ہوئی ہیں۔ صوابی میں 56 کروڑ، مردان میں 58 کروڑ اور 8 کروڑ کی بےقاعدگیاں ملاکنڈ میں ہوئی ہیں، باجوڑ کے اے ڈی لوکل گورنمنٹ میں 24 کروڑ کی بےقاعدگیاں آڈٹ کےدوران رپورٹ ہوئیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی بےقاعدگیاں کوہستان میں ارب روپے روپے کی

پڑھیں:

پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع

پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔ اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید پیپلزپارٹی میں شامل
  • وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
  • پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
  • مہمند ڈیم منصوبے: پاکستان اور کویت کے درمیان 2.5 کروڑ ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
  • ڈکی بھائی رشوت کیس؛ این سی سی آئی اے کے 6 افسران سے سوا چار کروڑ کی وصولی
  • این سی سی آئی اے کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر پر 15 کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف  کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
  • 2005 کے زلزلہ کو 20 سال گزر گئے، مانسہرہ 107، کوہستان کے 10 سکولوں کی مرمت نہ ہو سکی: سپریم کورٹ