اسلام آباد: وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اگست میں این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی ہوگی، تمام صوبوں کو خطوط جاری کردیےگئے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے این ایف سی نظرثانی معاملے پر ممبرکا نوٹی فکیشن بھی کردیا ہے۔ خیبرپختونخوا سے این ایف سی پر نظرثانی کے لیے ممبر کا نام مانگا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تصدیق کی ہےکہ این ایف سی ایوارڈ سمیت خیبرپختونخوا کے متعدد معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے، این ایف سی سمیت سی سی آئی میں جو معاملات رکھے تھے انہیں منوایا ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایف سی ایوارڈ

پڑھیں:

علیمہ خان اور علی امین کے درمیان نہ پہلے اختلافات تھے اور نہ اب ہیں، ترجمان

ترجمان وزیراعلیٰ کا فراز مغل کا کہنا تھا کہ دونوں مل کر تحریک کو لیڈ کریں گے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور علیمہ خان کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ علیمہ خان اور وزیراعلیٰ کے درمیان نہ پہلے اختلافات تھے اور نہ اب اختلافات ہیں، دونوں مل کر تحریک کو لیڈ کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کے درمیان اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، علیمہ خان اور وزیراعلیٰ کے درمیان نہ پہلے اختلافات تھے اور نہ اب اختلافات ہیں۔ فراز مغل کا کہنا تھا کہ دونوں مل کر تحریک کو لیڈ کریں گے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور علیمہ خان کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت اور کے پی حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے
  • وفاقی حکومت اور خیبرپختونخواہ حکومت میں این ایف سی ایوارڈ سے متعلق معاملات طے پاگئے
  • وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت میں معاملات طے پا گئے
  • وفاق اور خیبر پختونخوا میں این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے
  • تاجروں کا انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظرثانی کا مطالبہ
  • علیمہ خان اور علی امین کے درمیان نہ پہلے اختلافات تھے اور نہ اب ہیں، ترجمان
  • وفاق اور بلوچستان میں ترقیاتی اشتراک ناگزیر ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
  • ایف پی سی سی آئی کا حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس پر نظرثانی کا مطالبہ
  • وفاق خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے: بیرسٹر سیف