کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات سندھ نے کہا کہ سیپرا ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے، فرانزک لیب کے ڈی جی کی تقرری کے لیے وزیرِ اعلیٰ کو اختیار دیا گیا، رشید ترابی روڈ اور کریم آباد انڈر پاس کے لیے رقم کی منظوری دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایسے ادارے بنائے ہیں جو دوسرے صوبوں میں کام کریں، ہماری کامیابی کو دیکھ کر دیگر صوبوں میں بھی گھر بن رہے ہیں۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے وزیرِ ایکسائز سندھ مکیش چاؤلہ کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کی۔ اس دوران سعید غنی نے کہا کہ سندھ کابینہ نے آج افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایکسائز اور ٹیکسیشن کے لیے عدالتیں قائم کرنی تھیں، سندھ کابینہ میں آج عدالتوں کے قیام کا ایجنڈا تھا، 7 عدالتیں قائم ہوں گی، اس حوالے سے آج فیصلہ نہیں ہوسکا۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سیپرا ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے، فرانزک لیب کے ڈی جی کی تقرری کے لیے وزیرِ اعلیٰ کو اختیار دیا گیا، رشید ترابی روڈ اور کریم آباد انڈر پاس کے لیے رقم کی منظوری دی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو سسٹم کو نادرا سے لنک کیا گیا ہے، شاہراہ بھٹو کے ساتھ ہمارے پاس کافی زمین ہے، کابینہ نے 88 ایکڑ زمین خصوصی افراد کے لیے مختص کی ہے، گجر خان میں ہمیں ایس آئی یو ٹی بنانا ہے، ایس آئی یو ٹی کو 9 ارب روپے وفاق دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک کمیٹی بنائی ہے جو ٹریفک حادثات کا جائزہ لے گی، 37 ہزار رکشے رجسٹرڈ ہیں، سڑکوں پر ایک لاکھ رکشے چل رپے ہیں، مختلف سڑکوں پر رکشوں کی بندش سے صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی منظوری نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی کاروبار بند رہیں گے

وفاقی حکومت کا 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی کاروبار بند رہیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے 28 مئی کو یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی کاروبار بند رہیں گے۔ گزشتہ روز سندھ حکومت نے بھی یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، اس سلسلہ میں صوبائی دفاتر، بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے دسمبر 2024 میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، گزشتہ سال نوٹیفکیشن کے ذریعے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ رواضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا، ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا اور اس دن کو پاکستانی قوم یوم تکبیر کے نام سے یاد کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو پابندیوں کی دھمکی، امداد کی فراہمی سے انکار ناقابل قبول ہے،اعلامیہ برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو پابندیوں کی دھمکی، امداد کی فراہمی سے انکار ناقابل قبول ہے،اعلامیہ آئی ایم ایف مذاکرات: آئندہ مالی سال فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز ’غزہ جنگ بند نہ کی تو امریکی حمایت کھو دوگے‘: ٹرمپ کا نیتن یاہو کو پیغام پاکستان میں ٹرانسفر پر جج کی رضا مندی آئینی تقاضا ہے: آئینی بنچ ’چین پاکستان کا آئرن برادر‘: اسحاق ڈار سے ملاقات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کا عزم فرانس نے اسمگل کیے گئے متعدد تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس کردیئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ڈائریکٹر آئی ایم ایف مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا پاکستان کا دورہ کریں گے
  • حکومت پاکستان کی جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری
  • حکومت نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی
  • حکومت نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی
  • ہماری کامیابی دیکھ کر دیگر صوبوں میں بھی گھر بن رہے ہیں: سعید غنی
  • وفاقی حکومت کا 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی کاروبار بند رہیں گے
  • وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے
  • بھارت نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو دہائیوں طویل نتائج ہوں گے، پاک فوج کا دو ٹوک بیان