بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے ، صدر ، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔صدر آصف زرداری نے خضدار حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں پر حملے انسانیت سوز اور گھناؤنا جرم ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز اور حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم اور متحد ہیں، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا مکمل طور پر قلع قمع کریں گے،پ اکستان میں بھارتی اسپانسپرڈدہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں گے۔صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد تعلیم اور انسانیت کے دُشمن ہیں، دہشتگرد بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دہشتگردوں نے اسکول بس پر حملہ کرکے درندگی کی تمام حدیں پار کیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظم نے حملے میں زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
محسن نقوی کی خضدار میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ پانچ دہشتگرد ہلاک کر کے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا گیا.
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی.
وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا.
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
ٹریفک قوانین سخت، گاڑیاں وموٹرسائیکلیں نیلام ہوں گی