دستاویزی فلم “فیبریک آف لائیوز ” چینی سینما گھروں میں ریلیز
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے ماتحت ادارے سینٹرل نیوز ڈاکیومنٹری فلم اسٹوڈیو (گروپ) کی تیار کردہ دستاویزی فلم “فیبریک آف لائیوز ” چینی سینما گھروں میں ریلیز کی گئی فیبریک آف لائیوز چین کے سنکیانگ کی جنوبی آواتی کاؤنٹی کے دو خاندانوں کی کہانی ہے، جو کپاس اگاتے ہیں۔ کپاس چننے کے مصروف موسم میں، انھیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن سبھی کی مشترکہ کوششوں سے، دونوں خاندانوں نے آخر کار محنت کے اطمینان بخش ثمرات حاصل کئے ۔ سنکیانگ کی کپاس کی پیداوار چین کی کل پیداوار کا 90 فیصد سے زیادہ ہے اور سنکیانگ میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے کپاس کے لاکھوں کاشتکاروں کی زندگیوں کا کپاس سے گہرا تعلق ہے۔ آواتی کاؤنٹی اعلیٰ معیار کی کپاس کے لئے مشہور ہے اور اسے “چین میں کپاس کا آبائی شہر” قرار دیا گیا ہے۔فلم میں نہ صرف کپاس کے کاشتکاروں کی کپاس چننے اور فروخت کی کہانی بیان کی گئی ہے بلکہ ان کی حقیقی زندگی اور اپنی محنت سے ایک خوشگوار مستقبل تشکیل دینے کے لیے ان کی جستجو کو بھی دکھایا گیا ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
’مشن امپاسیبل 8‘ نے ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کا بزنس کرلیا، مگر کیسے؟
ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی فلم مشن امپاسیبل 8: دی فائنل ریکننگ نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کا بزنس کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلم کو ابتدائی طور پر 17 مئی کو پانچ ممالک، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز کیا گیا تھا جہاں اس نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھائی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں ویک اینڈ پر ساڑھے سات لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوئیں، جو رواں سال کسی بھی فلم کے لیے سب سے زیادہ ہیں، اور فلم نے وہاں 5 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔
بھارت میں فلم کی کمائی 4 ملین، جاپان میں 2 ملین جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مجموعی طور پر 1 ملین ڈالرز رہی۔
فلم 23 مئی کو امریکا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جبکہ چین میں اس کی ریلیز 30 مئی کو متوقع ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ فلم ریلیز کے بعد عالمی سطح پر ایک ارب ڈالرز سے زائد کمانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ ٹام کروز کی اس فلم فلم کی امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کی ایڈوانس بکنگ کی جاچکی ہے۔ شمالی امریکا میں اس کے ابتدائی ویک اینڈ پر 100 ملین ڈالرز کی آمدنی کی توقع کی جا رہی ہے۔