سونے کی فی تولہ قیمت میں 6600 روپے کا بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا، ایک دن میں سونے کے ریٹ میں 6 ہزار 600 روپے کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا ریٹ 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے ہے۔
10 گرام سونے کے ریٹ میں 257 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 93 ہزار 895 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے ریٹ میں 5 ہزار 659 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ریٹ 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے ہوگیا ہے۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 66 ڈالر کے اضافے کے بعد 3 ہزار 3310 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سونے کی روپے کا کے بعد
پڑھیں:
ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں چینی مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 196 روپے جبکہ اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کردیے، اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتےمیں چینی کی اوسط قیمت میں 2 روپے 32 پیسےفی کلو اضافہ ہوا، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسےفی کلو ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 182 روپے 60 پیسے فی کلو تھی، ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 144 روپے 72 پیسےفی کلو تھی۔
Post Views: 2