دکانداروں سمیت کاروبار میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے جرمانوں کی شرح بڑھانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز

اسلام آ باد(سب نیوز )وفاقی حکومت نے دکانداروں سمیت کاروبار میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے جرمانوں کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ٹیکس چوری کرنے والے دکان داروں پر جرمانے 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ٹیکس چوری پکڑنے کے لییجعلی رسیدوں کی نشان دہی کرنے والوں کے لیے انعامی اسکیم لانے کی بھی تجویز ہے۔
ایف بی آر حکام نے بتایا کہ نئے بجٹ میں ٹیکس چوری میں ملوث ریٹیلرز پر جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کیا جائے گا، آئندہ بجٹ میں پوائنٹ آف سیلز میں ریٹیلرز کی تعداد بڑھا کر 70 لاکھ روپے کا ہدف ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیکس چوری میں ملوث ریٹیلرز کی نشان دہی کرنے پر 10 ہزار تک انعام بھی ملے گا۔
ایف بی آرحکام کے مطابق بجٹ میں ریٹیلرز پر مانیٹرنگ کیمرہ اور نگرانی کے لیے ملازمین کی تعیناتی بھی کی جائے گی، آئندہ بجٹ میں پولٹری، چکن چوزہ، تمباکو گرین لیف، بیوریجز کی مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ رواں مالی سال شوگر ملز کی پیداوار مانیٹر کرنے سے 34.

5 فیصد اضافی ٹیکس جمع کیا گیا ہے۔اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بہت سے لوگوں کی شکایات تھیں کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ نہیں ہو رہا ہے اب سیلز ٹیکس 72 گھنٹوں کے بجائے مہینوں میں چلا گیا ہے، ایکسپورٹرز کا ریفنڈ کیوں مہینوں تک تاخیر کا شکار ہے۔
حکام نے بتایا کہ ہم ریفنڈز کے لیے پانچ ترجیحی سیکٹرز پر فوکس کر رہے ہیں ان سیکٹرز میں ٹیکسٹائل، اسپورٹس گڈز کارپٹ، لیدر اور سرجیکل شامل ہیں، ترجیحی سیکٹرز کا ریٹرن ہر ماہ 18 کو ریٹرن آتا ہے اور یکم کو ہم ریفنڈ کر دیتے ہیں اور ان پانچوں سیکٹرز میں کوئی ریفنڈ پینڈنگ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر سے بٹن دبتا ہے اور ان کا ریفنڈ فوری ان کے بینک میں پہنچ جاتا ہے، ایکسپورٹ کے تمام سیکٹرز مینوئل سسٹم پر جا رہے تھے، اکتوبر سے ان سیکٹرز کو بھی ہم فاسٹر رجیم میں لے آئیں گے، ہم اگلے سال لوکل ریفنڈز ختم کرنے کی تجویز لا رہے ہیں، ہماری کوشش ہے ایکسپورٹرز کو ریفنڈ دیں اور مقسمی ریفنڈ ختم کر دیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ لاہور، کراچی، اسلام آباد میں روزانہ ہم 20 کاروبار سیل کر رہے ہیں، ٹیکس چوری پر 5 لاکھ جرمانہ اور ایک دن کے لیے سیل کرتے ہیں اور ہم تجویز لے کر آئیں گے کہ جرمانے کی رقم کو بڑھایا جائے، جرمانے اور سیل کرنے کا سلسلہ مزید شہروں تک بڑھائیں گے۔بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ ٹرانزیکشن کی جعلی رسیدوں کے خلاف بھی اقدامات کر رہے ہیں، جعلی رسیدوں کے معاملے پر میڈیس مہم بھی شروع کر رہے ہیں، جعلی رسیدوں کی نشان دہی کرنے والوں کو انعام دینے کا بھی سوچ رہے ہیں، اس وقت 40 ہزار دکانیں جو اس سال 60 سے 70 ہزار تک لے جائیں گے، ہماری کوشش ہے ان دکانوں کے باہر یونیورسٹی کے طلبہ کو کھڑا کریں ہمارے پاس اتنی ورک فورس نہیں ہے کہ تمام دکانوں کی مانیٹرنگ کریں۔
سینیٹ کمیٹی کا بتایا گیا کہ چوری روکنے کے لیے جرمانوں کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ٹیکس چوری پر جرمانے کی زیادہ سے زیادہ شرح جولائی 2025 سے نافذ کیے جانے کی تجویز ہے، اس وقت کاروبار میں ٹیکس چوری پر جرمانے کی شرح 5 لاکھ روپے عائد ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ جرمانوں کی شرح میں کمی سے ٹیکس چوری بارے اقدامات متاثر ہو رہے اور جرمانے بڑھانے کی شرح کی تجاویز پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری روکنے کے لیے جلد میڈیا کمپین کا آغاز بھی کیا جائے گا، ٹیکس چوری کی شکایات دینے والوں کو انعامات دیے جانے کی تجاویز بھی ہیں اور آئندہ بجٹ میں پوائنٹ آف سیلز میں رجسٹرڈ ریٹیلرز پر ٹیکس چوری کرنے پر جرمانہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشادی کے نام پر لوٹ مار،سات ماہ میں 25شوہر بدلنے والی دلہن گرفتار شادی کے نام پر لوٹ مار،سات ماہ میں 25شوہر بدلنے والی دلہن گرفتار حالیہ جنگ 1971اور 1965سے زیادہ خطرناک تھی، بیرسٹر گوہر وزیر ریلوے کا عیدالاضحی پر 5خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس22مئی 2025ء عارضی بجلی بندش کا شیڈول تمام آپریشن سرکلز انچارج کل کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے،ترجمان آئیسکو عید الاضحی کی تاریخ کے تعین کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27مئی کو طلب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جرمانوں کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کاروبار میں ٹیکس چوری ٹیکس چوری روکنے کر رہے ہیں لاکھ روپے ایف بی آر کے لیے ہے اور گیا ہے

پڑھیں:

وزیراعظم کا ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور شعبوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور شعبوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں اہم شعبوں  میں جامع ڈیجیٹل نگرانی کے فوری نفاذ کی ضرورت  پر  زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور شعبوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

اجلاس میں  ٹیکس اور انڈسٹری کے ماہرین نے بھی وزیراعظم کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (ٹی ٹی ایس) کا دائرہ تمام شعبوں تک بڑھایا جائے تاکہ بڑے پیمانے پر ہونے والی ٹیکس چوری کو روکا جا سکے۔  

ماہرین نےاس موقع پر مزید کہا کہ جس طرح چینی اور سیمنٹ کے شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم  کے نفاذ سے ٹیکس آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اسی طرح دیگر صنعتوں میں بھی اس نظام کے سخت اطلاق سے حکومت سالانہ اربوں روپے کا نقصان روک سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عدم توازن ناقابل برداشت ہے اور ان حالات میں ٹریک اینڈ ٹریس  جیسے نظام کا سخت اطلاق ناگزیر ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے ٹیکس حکام پر  زور دیا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی اور ڈیجیٹل نگرانی کے دائرہ کار کو بڑھا کر شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں اضافہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیکسز کی بلند ترین شرح، کاروبار پاکستان سے دبئی منتقل ہونے کا انکشاف
  • ٹیکس دینے والوں کو سہولتیں دینگے، چوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: وزیراعظم
  • ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور شعبوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
  • ٹیکس چوری ناقابل برداشت، 70 برس کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعظم
  • وزیراعظم کا ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور شعبوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
  • ٹیکس چوری برداشت نہیں، 70 برس کا بگاڑ درست کرنے کیلئے سخت اقدامات ناگزیر ہیں: وزیراعظم
  • ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، وزیراعظم
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
  • نئے بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ