نجی شعبہ معیشت کی ترقی کا اصل محرک ہے، وزیرخزانہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب نے پائیدار، پیداواری اور برآمدات پر مبنی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ نجی شعبہ معیشت کی ترقی کا اصل محرک ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی فریس نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے وزارت خزانہ میں ملاقات کی اور اس دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ معاشی تعاون مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بات چیت کی۔
وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی صورت حال اور حکومتی اصلاحات کے ایجنڈے سے سفیر کو آگاہ کیا اور خاص طور پر معیشت کے اہم شعبوں پر روشنی ڈالی۔
وزیر خزانہ نے پائیدار، پیداواری اور برآمدات پر مبنی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ نجی شعبہ معیشت کی ترقی کا اصل محرک ہے، انہوں نے پاکستان میں ترقی اور صلاحیت بڑھانے کے مختلف منصوبوں میں نیدرلینڈز کی تکنیکی اور مالی مدد کو سراہا۔
محمد اورنگزیب نے پاکستان میں ڈچ کمپنیوں کی دلچسپی اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے آسانیاں پیدا کرنے اور بہتر کاروباری ماحول فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر نیدر لینڈز کی سفیر نی ڈی فریس نے حکومت کی معاشی اصلاحات اور برآمدات پر مبنی پالیسیوں کو سراہا اور پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے نیدرلینڈز کی حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا اور ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا اظہار کیا اور کے لیے عزم کا
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :