Islam Times:
2025-09-18@17:29:28 GMT

بی این پی کا خضدار اسکول بس حملے کی تحقیقات کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT

بی این پی کا خضدار اسکول بس حملے کی تحقیقات کا مطالبہ

اپنے بیان میں بی این پی نے کہا کہ اے پی سی بس حملے میں پھول جیسی بچیوں کی شہادت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں خضدار میں سکول بس پر خودکش حملے میں معصوم بچیوں کی شہادت اور 38 سے زائد بچوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تشدد چاہے جس شکل میں بھی ہو وہ قابل مذمت ہے۔ اے پی سی بس حملے میں پھول جیسی بچیوں کی شہادت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے کر بس حملے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائے کہ کون سے عناصر اس میں ملوث ہیں۔ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ حکومت صرف بلند و بالا دعوے، جھوٹ پر مبنی بیانات دینے میں لگی ہوئی ہے۔ بیان میں شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درج بالا اور لواحقین سے صبر و جمیل عطا فرمائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بس حملے

پڑھیں:

مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی

لاہور:

لاہور کے علاقے مناواں اعوان ڈھائے والا میں دیرینہ دشمنی ایک بار پھر خون میں نہا گئی، جہاں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان فیاض جاں بحق جبکہ تین راہ گیر زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حالات کا جائزہ لیا۔

زخمی افراد کی شناخت لیاقت، وقاص اور ایک نامعلوم شخص کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والے فیاض کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جی سی سی کا مشترکہ دفاعی اجلاس، اسرائیلی حملے کی مذمت، اجتماعی دفاعی اقدامات کا اعلان
  • جامعہ پنجاب سے گرفتار طلبہ کو فوری رہا کیا جائے‘ حافظ ادریس
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا قطر حملے پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ
  • مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی
  •  اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا: نائب وزیراعظم
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
  • معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟
  • لاہور میں اوورلوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، اسکول وینز اور رکشوں پر سخت کارروائی کا حکم
  • محسن نقوی کا جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت
  • ریلیف پیکیج آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط کرنا قابل مذمت ہے