دس مئی کے زخم چاٹتے بھارت کی ایک اور کم ظرفی، پاکستان سخت جواب دےگا
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
سٹی42: دس مئی کے زخم چاٹتے بھارت نے کم ظرفی پر مبنی حرکتین بند نہین کیں۔ بھارت کی وزارت خٓرجہ نے نئی دہلی مین پاکستانی ہائی کمشنر کو تنگ کرنے کی غرض سے کسی جواز کے بغیر پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو انڈیا چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
بھارت کی وزارت خارجہ نے آج اعلان کیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو 24 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
بجلی چوروں کا لیسکو ٹیم پر حملہ، اہلکار شدید زخمی
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے ڈی مارش بھی دیا گیا ہے۔
پاکستان میں سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارت کی بلاجواز حرکت کا سخت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو کسی اخلاقی جواز کے بغیر محض تنگ کرنے کی غرض سے ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا ۔
سکولوں میں چھٹیاں مزید تین ہفتے نہ کرنے کا ظالمانہ فیصلہ
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستانی ہائی بھارت کی
پڑھیں:
بھارتی ہائی کمیشن کا اہلکار ناپسندیدہ سخصیت قرار،فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم
پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی اہلکار کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا، بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور کو سفارتی اہلکاروں کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر بھارت چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔