پاک بھارت مذاکرات کے لیے سعودی عرب ممکنہ غیر جانبدار میزبان، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 مئی 2025ء) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز اسلام آباد میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معاملات پر مذاکرات کے لیے خلیجی ملک سعودی عرب ایک ’’غیر جانبدار‘‘ مقام ہو سکتا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے دوران کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی جیسے اہم نکات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
’جنگی جنون ادیبوں پر بھی طاری ہو جائے تو خیر کی آواز کہاں سے آئے گی‘
بھارت چین میں بات کرنے پر کبھی متفق نہیں ہو گاپاکستانی وزیر اعظم سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کردہ ثالثی کی روشنی میں بات چیت کے لیے کسی تیسرے ملک یا مقام کے انتخاب کا امکان ہے، تو شہباز شریف نے چین کے غیر جانبدار مقام کے طور پر انتخاب کے امکان کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا، ’’بھارت اس پر کبھی اتفاق نہیں کرے گا۔
(جاری ہے)
‘‘پاکستان کے معروف میڈیا ادارے ڈان کا کہنا ہے کہ اس میٹنگ میں شریک ایک صحافی نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ’’امید ظاہر کی کہ سعودی عرب ایسا تیسرا ملک ہو سکتا ہے، جہاں دونوں فریق مذاکرات کے انعقاد پر راضی ہو سکتے ہیں۔‘‘
جب پاکستانی وزیر اعظم کی توجہ بھارت کے اس موقف کی طرف مبذول کرائی گئی کہ نئی دہلی تو صرف دہشت گردی کے مسئلے پر ہی بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہے، تو شہباز شریف نے کہا، ’’پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات میں کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی جیسے کلیدی نکات شامل ہوں گے۔
‘‘بھارت میں گولڈن ٹیمپل پر دفاعی نظام کی تنصیب کا تنازعہ کیا؟
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے اس بیان پر ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا، تاہم مودی حکومت بار بار یہ کہتی رہی ہے کہ جب تک ’’پاکستان دہشت گردی کی حمایت بند نہیں کرتا، اس وقت پاکستان سے بات چیت نہیں ہو سکتی۔‘‘
صحافیوں سے بات چیت کے دوران پاکستانی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز (ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز) کے ایک دوسرے سے رابطوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات مقابلتاﹰ بہتر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر دونوں حریف ممالک کے درمیان بات چیت ہوتی ہے، تو قومی سلامتی کے مشیر اس عمل میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
پاکستان کی حمایت پر ترکی کو بھارتی بائیکاٹ کا سامنا
بلوچستان میں بس دھماکے کا الزام بھارت پر اور نئی دہلی کی تردیدبدھ کے روز صوبہ بلوچستان میں ایک خودکش بمبار نے ایک اسکول بس کو نشانہ بنایا تھا، جس میں چار بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
پاکستانی فوج نے اس کا الزام بھارت پر عائد کیا اور ایک بیان جاری کر کے کہا تھا، ’’بھارت پاکستان میں معصوم بچوں اور شہریوں سمیت نرم اہداف کے خلاف دہشت گردی کو ہوا دینے کے لیے دہشت گردی میں ملوث افراد کو ریاستی آلے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔‘‘
پاکستانی 'فوج کا ہیڈ کوارٹر کہیں بھی ہماری زد میں ہے'، بھارتی فوج
تاہم بھارت نے اس الزام کو مسترد کیا اور کہا، ’’بھارت بدھ کے روز خضدار میں ہونے والے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے پاکستان کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔
بھارت ایسے تمام واقعات میں جانی نقصان پر تعزیت کرتا ہے۔ تاہم دہشت گردی کے عالمی مرکز کے طور پر اپنی ساکھ سے توجہ ہٹانے اور اپنی سنگین ناکامیوں کو چھپانے کے لیے یہ پاکستان کی فطرت بن چکی ہے کہ وہ اپنے تمام اندرونی مسائل کے لیے بھارت کو مورد الزام ٹھہراتا ہے۔‘‘خبر رساں ادارے
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے بھارت کے بات چیت کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشت گردوں کے موقف کی تائید کی، وزیرمملکت قانون
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیرمملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہمیشہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو خوش کرنے کی کوشش کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کی پالیسیز کی وجہ سے حکومت پاکستان کے اقدامات کو ڈی ریل کیا جا رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہناتھاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پارٹی میں غلط فیصلے کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین شہدا کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے، وزیراعلیٰ اور ان کی پارٹی کے لوگ شہدا کے گھر بھی نہیں گئے، ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی طرف سے اب 27 ستمبر کا چورن بیچا جارہا ہے، خیبرپختونخوا میں گورننس کا بھی ایشو ہے، خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کی حمایت کرنی چاہیے لیکن خیبرپختونخوا حکومت نے ہمیشہ صوبے میں دہشت گردی کیخلاف آپریشنز کی مخالفت کی۔
بیرسٹر عقیل کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کی عوام بھی اب صوبائی حکومت کے طرز عمل پر سوالات اٹھا رہی ہے، پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہمیشہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی وکالت کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ کالعدم ٹی ٹی پی کو خوش کرنے کی کوشش کی جو کام غلط ہوگا جو پالیسی غلط ہوگی اس کو روکا جائے، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں، سی ایم کے پی اور ان کی پالیسیز کی وجہ سے حکومت پاکستان کے اقدامات کو ڈی ریل کیا جا رہا ہے۔