پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد سندھ میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد سندھ میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سالانہ چھٹیوں کا شیڈول طے پا گیا ہے،صوے میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31جولائی تک ہوں گی، موسم گرما کی تعطیلات کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا،یکم جون سے 31 جولائی تک اسکول و کالجز بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
یاد رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، صوبے کے گرم علاقوں کے پرائمری اسکولوں میں یکم جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔
اس کے علاوہ گرم علاقوں میں ہائیر اور ہائیر سیکنڈری اسکول 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے جب کہ سرد علاقوں کے اسکولوں میں تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔
دوسری جانب پنجاب میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جبکہ اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کردی گئی۔
وزارت تعلیم نے پنجاب بھر میں موسم گرما کی شدت میں اضافہ اور تیز لو چلنے کے باعث صوبہ بھر میں تمام سیکنڈ شفٹ اسکول فوری بند کرتے ہوئے بدھ 21 مئی سے موسم گرما کی چھٹیاں کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولوں میں عام تعطیلات کا اعلان، اوقات کار بھی تبدیل
اس کے علاوہ مارننگ شفٹ کے تمام اسکولز اور کالجز میں شیڈول سے 3 روز قبل 28 مئی سے موسم گرما کی چھٹیاں کردی ہیں۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق چھٹیاں 14 اگست تک ہوں گی اور 15 اگست کو تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔
اس کے علاوہ گرمی کی شدت کے باعث بدھ سے 27 مئی تک اسکولز کے اوقات صبح ساڑھے 7 بجے سے 12 بجے تک کر دیے گئے ہیں، رواں ہفتے کے دوران تمام کلاسز کے بچوں کو موسم گرما چھٹیوں کا ہوم ورک دینے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسکول اگست پاکستان جولائی جون چھٹیاں سندھ موسم گرما.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکول اگست پاکستان جولائی چھٹیاں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان اسکولوں میں میں بھی ہوں گی
پڑھیں:
پنجاب میں یوم عاشورہ میں شدید بارشوں کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری۔
یوم عاشورہ 10 محرم الحرام کے موقع پر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع، بالخصوص راولپنڈی، گجرانوالہ، گجرات، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا اور فیصل آباد میں موسلادھار اور شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کو بروقت اور مؤثر اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کے تحت تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ڈی جی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران موسمی صورتحال کے پیش نظر خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ تمام ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز میں 24 گھنٹے عملے کی دستیابی یقینی بنائی جائے، جبکہ واسا اور دیگر محکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نشیبی علاقوں میں اضافی عملہ اور وسائل تعینات کیے جائیں، جبکہ نکاسی آب کے راستوں سے تمام رکاوٹیں ہٹا کر پانی کے بہاؤ کو یقینی بنایا جائے۔ ریسکیو 1122 کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ریسکیو و ریلیف ٹیموں کو ضروری آلات کے ساتھ پیشگی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا، جس کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کریں۔