Daily Ausaf:
2026-07-24@05:01:58 GMT

’شبانہ‘ سے ملنے کی ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل

اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT

کراچی(شوبز ڈیسک)مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی سندھ پولیس کی افسر ’شبانہ‘ سے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سندھ پولیس کی افسر شبانہ جیلانی نے ہانیہ عامر سے ملاقات کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں ادکارہ کو ان سے خوشی سے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر خوشی سے شبانہ کو گلے لگاتے ہوئے ان سے معلوم کرتی سنائی دیتی ہیں کہ وائرل ہونے والی شبانہ آپ ہیں؟

شبانہ جیلانی کی جانب سے بتانے کے بعد اداکارہ انہیں گلے لگا لیتی ہیں، جس کے بعد سندھ پولیس کی خاتون افسر نے ان کی محبتوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شبانہ جیلانی سندھ پولیس کی افسر ہیں، جنہیں سندھ حکومت نے پاکستانی لڑکے کی محبت میں امریکا سے کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لیے تعینات کیا تھا۔

اونیجا اینڈریو رابنسن کی دیکھ بھال کے دوران شبانہ جیلانی کی امریکی خاتون کے ساتھ متعدد ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن میں امریکی خاتون ان کی تعریفیں کرتی اور ان سے اظہار محبت کرتی دکھائی دیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Shabana Jillani (@sj_jillani)

اونیجا اینڈریو رابنسن نے متعدد ویڈیوز میں اپنے منفرد انگریزی لہجے میں شبانہ کا نام لے کر ان سے اظہار محبت بھی کیا تھا جب کہ انہیں اپنی ٹیم کا رکن بھی قرار دیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Quirkisstan (@quirkisstan)

اونیجا اینڈریو رابنسن چار ماہ تک پاکستان میں موجود رہی تھیں اور فروری کے اختتام پر انہیں واپس روانا کیا گیا، وہ اپریل کے آغاز میں امریکا میں منظر عام پر آئیں اور اس کے بعد بھی انہوں نے شبانہ کے لیے متعدد ویڈیوز اور انٹرویوز میں محبت کا اظہار کیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Shabana Jillani (@sj_jillani)

اونیجا اینڈریو رابنسن پاکستان آنے کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی تھیں جب کہ ان کی ویڈیوز وائرل ہونے اور ان کی جانب سے شبانہ کے لیے ڈائلاگز بولنے کے بعد شبانہ بھی عالمی سطح پر وائرل ہوگئی تھیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)


مزیدپڑھیں:علیزے شاہ نے سرجری کروائی؟ اداکارہ کی نئی ویڈیو منظرعام پرآگئی

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اونیجا اینڈریو رابنسن سندھ پولیس کی شبانہ جیلانی ہانیہ عامر کی خاتون کے بعد

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا