پاکستانی صارفین کو بغیر سود آسان شرائط پر قرض کے نام پر جعلسازی اور غیر قانونی سرگرمیاں کرنے والی 141 موبائل ایپلیکیشنز کی نشاندہی ہوئی تو جعلسازوں نے نیا طریقہ واردات نکال لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں سوشل میڈیا فوری، بغیر سود اور آسان شرائط پر قرضوں کے نام پر غیر قانونی اور دھوکا دہی پر مبنی قرض اسکیموں سے عوام کو لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے 141جعلی ڈیجیٹل قرض ایپس کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عوام کو سوشل میڈیا پر جاری دھوکا دہی پر مبنی قرض اسکیموں سے عوام کو بھی خبردار کردیا ہے۔

 ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی) سوشل میڈیا پر نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ عوام کو غیر قانونی اور دھوکا دہی پر مبنی قرض اسکیموں سے بچایا جا سکے۔

ایس ای سی پی کے مطابق141جعلی ڈیجیٹل قرض ایپس کے خلاف کامیاب کارروائی کے بعد ان اسکیموں کے پیچھے موجود افراد نے اب اپنے دھوکا دہی کے ہتھکنڈے جاری رکھنے کے لیے سوشل میڈیا جیسے متبادل ذرائع کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ مشاہدے میں آیاہے کہ فیس بک جیسے پلیٹ فارمز پر جھوٹے اشتہارات چلائے جا رہے ہیں جن میں فوری بغیر سود کے قرضے بہت آسان شرائط پر دیے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ان اشتہارات میں مشہور اداروں کے نام غلط طریقے سے استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کا اعتماد حاصل کیا جا سکے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ یہ اشتہارات عام لوگوں کو دھوکے سے رجسٹریشن، انشورنس، یا اکاوٴنٹ چیک کرنے کے نام پر ایڈوانس فیس دینے یا ذاتی معلومات شیئر کرنے پر مجبور کرتے ہیں جب لوگ پیسے یا معلومات دے دیتے ہیں تو فراڈ کرنے والے غائب ہو جاتے ہیں اور کوئی قرض نہیں دیتے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایس ای سی پی نے  پلیٹ فارمز کی شکایت ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو کر رہا ہے تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے اور سوشل میڈیا سے ایسے جعلی اشتہارات جلد ہٹائے جا سکیں۔

ایس ای سی پی نے عوام کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں، کسی بھی مالی پیشکش یا قرض دینے والے پلیٹ فارم کی درستگی کی تصدیق کریں اور غیر تصدیق شدہ ذرائع کے ساتھ اپنی ذاتی یا مالی معلومات شیئر نہ کریں۔

ترجمان نے کہا کہ عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ کمپنیوں اور منظور شدہ پرسنل لون ایپس کی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے تاکہ عوام آسانی سے معلومات حاصل کر سکیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایس ای سی پی سوشل میڈیا عوام کو کے نام

پڑھیں:

سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل

سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے چچا مرحوم بھتیجے کے آخری لمحات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ 

سوشل میڈیا پر عمر شاہ کے چچا کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سوشل میڈیا اسٹار کے آخری لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

عمر کے چچا نے بتایا کہ ’اس رات میرا بھتیجا بالکل ٹھیک تھا، انہیں کوئی طبی مسئلہ نہیں تھا، وہ صرف اپنے معمولات پر عمل کرتے ہوئے سوگیا تھا لیکن رات 2:30 بجے اچانک اس کی طبعیت خراب ہوئی تو ہم اسے ہسپتال لے گئے جہاں وہ صرف تیس منٹ کے اندر ہی انتقال کرگیا۔‘

https://www.instagram.com/reel/DOsrJm4CPKc/?utm_source=ig_web_copy_link

سوشل میڈیا اسٹار کے چچا کے مطابق یہ ان کے اور گھر والوں کے لیے ایک تکلیف دہ لمحہ تھا۔ پوری پاکستان نے عمر کی موت پر غم کا اظہار کیا اور اس کیلئے دعا کی۔ میں سب سے درخواست کروں گا کہ وہ عمر کے والدین کے لیے دعا کریں کیونکہ وہ بےحد تکلیف میں ہیں اور انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ نادرا کا نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان
  • سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل
  • اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی عمران خان سے تفتیش ، بانی نے سوشل میڈیا اکاونٹس چلانے والے شخص کی شناخت بتانے سے صاف انکار ، مریم نواز خان کا دعویٰ
  • سوشل میڈیا ناقابل اعتبار ترین پیشہ ہے‘ سروے رپورٹ
  • عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے والے کا نام بتانے سے انکار
  • انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات: جعلی فٹبال ٹیم سیالکوٹ سے جاپان پہنچ گئی
  • انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات بے نقاب، ملزم گرفتار
  • نیپال: روایتی ووٹنگ نہیں، سوشل میڈیا پر ہوگا وزیر اعظم کا انتخاب
  • روایتی ووٹنگ نہیں، سوشل میڈیا پر ہوگا وزیر اعظم کا انتخاب، نیپال
  • سیلاب کی تباہ کاریاں‘ کاشتکاروں کو مالی امداد فراہم کی جائے‘سلیم میمن