طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں کمی، اعداد و شمار جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
کراچی:
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق 2023کے مقابلے میں 2024 میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں 15.46 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر انوائرمینٹل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کے دوران عیدالضحیٰ پر صفائی اور پرندوں سے بچاؤ کے اقدامات پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر جمعہ اورعید کے خطبات میں ہوائی اڈوں کے قرب و جوار میں صفائی ستھرائی اور پرندوں سے طیاروں کے ٹکراؤ سے بچاو کے پیغامات بھی آگاہی مہم میں شامل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں قریبی آبادیوں ہوٹل، ریستورانوں اور دکانوں میں پمفلٹس کے ذریعے آگاہی مہم فوراً شروع کرنے کی ہدایت کے علاوہ ائیرپورٹ کےاطراف کچرا کنڈیوں کی مکمل صفائی اور پرندوں کے لیے ممکنہ پرکشش مقامات کی نشان دہی کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔
اجلاس کے دوران ائیرپورٹ کے اطراف میں کبوتروں کے دانہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیاگیا۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق 2023کے مقابلے میں 2024کے دوران برڈ ہٹ کے واقعات میں 15.
اجلاس میں عیدالضحیٰ کے موقع پرلوکل گورنمنٹ اور دیگر ایئرپورٹ اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ مل کرصاف ماحول کو یقینی بنانےکے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے واقعات میں کے مطابق
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔