برطانوی سفارتخانے کے وفد نے برطانوی نژاد قیدی علی حسن سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ سفارتی عملہ نے ملزم سے جیل میں فراہم سہولیات، صحت، قانونی امور پر معلومات حاصل کیں، برطانوی اہلکار نےقیدی کی خیریت دریافت کی اور ان کے موجودہ حالات سے آگاہی حاصل کی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی سفارتی عملہ نے اڈیالہ جیل میں ایک قیدی سے 30 منٹ تک ملاقات کی۔ جیل ذرائع کے مطابق برطانوی وفد میں 2 خواتین مس لالین، مس سنینا اور ایک مرد سکیورٹی افسر ثاقب عباسی شامل تھے، برطانوی سفارتخانے کے وفد نے برطانوی نژاد قیدی علی حسن سے ملاقات کی۔ برطانوی نژاد قیدی ملزم علی حسن کو قونصلر رسائی فراہم کر دی گئی جس کے تحت وفد نے قیدی سے ملاقات کی، سفارتی عملہ اسیر ملزم سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔

سفارتی عملہ نے ملزم سے جیل میں فراہم سہولیات، صحت، قانونی امور پر معلومات حاصل کیں، برطانوی اہلکار نے علی حسن کی خیریت دریافت کی اور ان کے موجودہ حالات سے آگاہی حاصل کی۔ ذرائع کے مطابق قونصلر رسائی بین الاقوامی سفارتی پروٹوکول کے تحت دی گئی تھی اور ملاقات پُرامن ماحول میں مکمل ہوئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سفارتی عملہ اڈیالہ جیل ملاقات کی حاصل کی جیل میں علی حسن

پڑھیں:

آئی ایم ایف نے بجٹ منظوری کو عملے کے معاہدے سے مشروط کر دیا

اسلام آباد:

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے بجٹ منظوری کو عملے کے معاہدے سے مشروط کر دیا۔

آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا جہاد ازعور اس ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران وزیر اعظم اور وفاقی وزیر خزانہ سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بجٹ منظوری کو عملے کے معاہدے سے مشروط کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں حکومت کی بجٹ سازی پر اختیار محدود ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ دفاعی اخراجات کا تخمینہ 2.504 ٹریلین روپے لگایا گیا ہے، اگلے سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ بھی متوقع ہے۔

ایف بی آر نے بجٹ کے لیے وزیراعظم کو ٹیکسیشن تجاویز پیش کر دی ہیں اور اگلے مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14.07 ٹریلین روپے ہوسکتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی میں نمایاں اضافہ کر سکتی ہے جبکہ وزیراعظم نے انکم ٹیکس ریلیف کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ڈھائی گھنٹے کی ملاقات
  • برطانوی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد، وجہ بھی سامنے آ گئی
  • برطانوی سفارتی اہلکار کی اڈیالہ جیل آمد، اسیر شہری علی حسن سے ملاقات
  • اڈیالا جیل میں برطانوی سفارتخانے کے وفد کی قیدی سے ملاقات
  • آئی ایم ایف نے بجٹ منظوری کو عملے کے معاہدے سے مشروط کر دیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اشتراک بڑھانے کیلئے پرعزم: مریم نواز
  • بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی تیاری، اعلی سطح کی سفارتی کمیٹی کا پہلا اجلاس
  • وزیر صحت کی برطانوی چیف میڈیکل ایڈوائزر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،وکلا اور بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی