برطانوی سفارتی اہلکار کی اڈیالہ جیل آمد، اسیر شہری علی حسن سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )برطانوی سفارتی اہلکار سنینا نے جمعرات کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور وہاں اسیر برطانوی شہری علی حسن سے قونصلر ملاقات کی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اہلکار کو علی حسن تک قونصلر رسائی فراہم کی گئی جس کے بعد وہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے اندر روانہ ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات تقریبا 30 منٹ تک جاری رہی جس میں جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات، علی حسن کی صحت، اور قانونی نوعیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی اہلکار نے علی حسن کی خیریت دریافت کی اور ان کے موجودہ حالات سے آگاہی حاصل کی۔ملاقات مکمل ہونے کے بعد برطانوی سفارتی عملہ جیل سے روانہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق قونصلر رسائی بین الاقوامی سفارتی پروٹوکول کے تحت دی گئی تھی، اور ملاقات پرامن ماحول میں مکمل ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمریم نواز سمیت پورے شریف خاندان کا بھی پولی گراف ٹیسٹ کرایا جائے، بیرسٹر سیف کا مطالبہ مریم نواز سمیت پورے شریف خاندان کا بھی پولی گراف ٹیسٹ کرایا جائے، بیرسٹر سیف کا مطالبہ ایک جماعت نے9مئی کو جو کچھ کیا، وہی سب دہشتگرد بھی کرتے ہیں، مریم نواز صدر ٹرمپ جنگوں کے خلاف ہیں، وہ مسئلہ کشمیر حل کرا سکتے ہیں، بیرسٹر سلطان مودی سرکار آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کیلئے قوم کو گمراہ کر رہی ہے، یشونت سنہا تین سال میں وفاقی اداروں کے 3ہزار 500کرپٹ ملازمین گرفتار ، رپورٹ پیش بس بہت ہو چکا، دہشتگردوں اور سہولت کیلئے کوئی نرمی نہیں، اراکین سینیٹ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: برطانوی سفارتی علی حسن

پڑھیں:

غیرسفارتی سرگرمیوں میں ملوث بھارتی سفارتکار کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

حکومت پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن، اسلام آباد کے عملے کے ایک رکن کو اس کو حاصل حیثیت سے متصادم سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر نان گریٹا قرار دیا ہے۔

متعلقہ اہلکار کو 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے شکست کا غم، بھارت نے ایک اور پاکستانی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

اس فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے ہندوستانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں بلایا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ہندوستانی ہائی کمیشن کا کوئی بھی سفارت کار یا عملہ اپنے مراعات اور حیثیت کا کسی بھی طرح غلط استعمال نہ کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز (21 مئی کو) بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم  دیا تھا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق سفارتی اہلکار سفارتی عہدے سے متصادم سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت: جاسوسی کے الزام میں 2 افراد گرفتار، پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارتی اہلکار کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی ناظم الامور کو طلب کرکے ڈی مارش بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے کچھ روز قبل بھی ایک پاکستانی سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

بھارت نے پاکستانی سفارتی اہلکار پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے ملک کے لیے جاسوسی کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کا بھارت کو جواب، ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت

پاکستان نے بھارت کو جواب دیتے ہوئے انڈین ہائی کمیشن اسلام آباد سے ایک سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر واپس بھیج دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد بھارتی سفارتکار بھارتی ہائی کمیشن نان گریٹا

متعلقہ مضامین

  • برطانوی سفارتی عملے کی اڈیالہ جیل میں ایک قیدی سے 30 منٹ ملاقات
  • شہری کو اغوا کر کے تاوان وصولی کیلیے آنے والا ڈولفن پولیس کا اہلکار گرفتار، دیگر ساتھی فرار ہوگئے
  • برطانوی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد، وجہ بھی سامنے آ گئی
  • بھارتی ہائی کمیشن کا اہلکار ناپسندیدہ سخصیت قرار،فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم
  • برطانوی شہری نے آسٹریلیا میں تیز ترین دوڑ کا ریکارڈ توڑ دیا
  • پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا گیا
  • غیرسفارتی سرگرمیوں میں ملوث بھارتی سفارتکار کو پاکستان چھوڑنے کا حکم
  • پاکستان سے شکست کا غم، بھارت نے ایک اور سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا
  • بھارت کا ایک اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم