کراچی سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج کمانڈر رومان رئیس اور اسلام دین گروپ سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے ترجمان رینجرز نے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر کورنگی مہران ٹاؤن میں کارروائی کی، کارروائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج کمانڈر رومان رئیس اور اسلام دین گروپ سے ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دہشتگرد نور محمد بھتہ وصولی، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کیلئے منصوبہ بندی کر رہا تھا، دہشتگرد نور محمد نے اکثر اہم مقامات کی ریکی بھی کر رکھی تھی، ملزمان عسکری تربیت یافتہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو فتنہ الخوارج کے کمانڈر نے بھتہ وصولی، ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی کیلئے کراچی بھیجا تھا، دہشتگرد نعمت اللّٰہ نے اعتراف کیا کہ وہ فتنہ الخوارج کا انتہائی سرگرم رکن ہے، دہشتگرد 2018ء میں فتنہ الخوارج مفتی نور ولی گروپ میں شامل ہوا، دہشتگرد نے افغانستان سے عسکری تربیت حاصل کی اور کے پی کے میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔
ترجمان نے کہا کہ دہشتگرد 2019ء میں دہشتگردی کی کارروائی کے دوران گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، گرفتار دہشتگرد نور محمد 2022ء میں فتنہ الخوارج اسلام الدین کے گروپ میں شامل ہوا، جبکہ دہشتگرد صابر اللّٰہ 2018ء میں فتنہ الخوارج مفتی نو رولی گروپ میں شامل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد صابر سوشل میڈیا پر فتنہ الخوارج کی کارروائیوں کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرتا تھا، دہشتگرد صابر کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے منصوبہ بندی کر رہا تھا، گرفتار دہشتگردوں کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں فتنہ الخوارج گرفتار دہشتگرد دہشتگردوں کو دہشتگردی کی کہ دہشتگرد نے کہا کہ
پڑھیں:
خیبر،جرگہ مذاکرات، دہشتگردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
خیبر:(نامہ نگار)خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔اغوا برائے تاوان میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے، ڈی پی او خیبر
ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، فرار پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔