میانوالی، سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
ترجمان سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میانوالی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 فرار ہو گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، مارے گئے دہشت گردوں سے رائفلیں، 3 دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد ملا ہے۔ترجمان کا بتانا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دہشت گردوں کی سی ٹی ڈی
پڑھیں:
اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے حملے میں شہید طلبا کی تعداد 5 ہوگئی
خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے طلبا کی تعداد 5 ہو گئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں حیدر شہید شدید زخمی ہوگیا تھا، جو دورانِ علاج جانبر نہیں ہو سکا۔ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں 4 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔
بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں اور ذلت آمیز شکست و ہزیمت کے بعد بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بے امنی پھیلانے کے لیے بھارت اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔ ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنۃ الہندوستان اور ان کے بھارتی آقاؤں سے لیا جائے گا۔