لاہور میں خودکشیوں میں تشویشناک اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
سٹی42: شہر لاہور میں خودکشی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق مئی 2025 کے پہلے 23 دنوں کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر 12 افراد نے خودکشی کر لی جن میں 11 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔
ایدھی ذرائع کے مطابق خودکشی کے اہم واقعات میں2 مئی، برکی میں 40 سالہ امداد حسین نے خود کو گولی مار لی۔ 2 مئی کاہنہ میں 22 سالہ آفتاب نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی، 5 مئی کو شیرا کوٹ میں 40 سالہ رضا عباس نے سر میں گولی مار کر جان دے دی، 6 مئی کو ہربنس پورہ میں 30 سالہ عمر نے سینے میں گولی مار کر خودکشی کی 13 مئی کو سندر میں سابق کسٹم افسر عثمان نے اہلیہ کو زخمی کرنے کے بعد خودکشی کر لی، 16 مئی کو باغبانپورہ میں 40 سالہ عبدالغفار نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔
اس کے علاوہ 18 مئی کو شادباغ میں 35 سالہ نجمہ بی بی نے خود سوزی کی، 18 مئی کو نشتر کالونی میں 21 سالہ عادل نے گلے میں پھندا ڈال کر جان دی، 19 مئی کو باٹا پور میں نعمان نے 24 سالہ نمرہ کو زخمی کرنے کے بعد خودکشی کر لی، 20 مئی کو شیرا کوٹ میں سفیان نے زہریلی گولیاں کھا لیں، 20 مئی کو باٹا پور میں 22 سالہ نعمان نے عشق میں ناکامی پر خودکشی کر لی اور 21 مئی کو چائنہ سکیم میں 35 سالہ زوہیب نے آرے سے شہ رگ کاٹ کر جان دے دی۔
برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا
ایدھی ترجمان کے مطابق ان افسوسناک واقعات کے پیچھے گھریلو جھگڑے، ذہنی دباؤ، مالی مشکلات اور ذاتی نوعیت کے محرکات شامل ہیں۔
دوسری جانب ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ خودکشی کے بڑھتے واقعات معاشرے میں ذہنی صحت کے بحران کی نشان دہی کرتے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 خودکشی کر لی مئی کو
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
کراچی:شہرِ قائد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے.
پہلا واقعہ بلدیہ ٹاؤن کی نواب کالونی میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان افتخار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
لواحقین کے مطابق مقتول افتخار موبائل مارکیٹ میں کام کرتا تھا اور پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔
وہ گزشتہ روز بھی دکان پر گیا تھا اور شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دکان سے جلدی نکلا تھا۔
راستے میں ڈاکوؤں نے اسے روکنے کی کوشش کی، تاہم افتخار نے اسلحہ دیکھ کر رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی تو ملزمان نے سر پر گولی ماردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور اہلِ علاقہ نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسرا واقعہ یونیورسٹی روڈ پر پی ایس او پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ عبداللہ جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا کے مطابق مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔