مائیکل جیکسن پر بننے والی نئی بایوپک کب ریلیز ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
موسیقی کی دنیا کے بادشاہ آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن پر بننے والی نئی بایوپک فلم کی ریلیز میں ممکنہ طور پر ایک سال کی تاخیر متوقع ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداکارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن بائیوپک کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ متنازع مناظر کی دوبارہ عکس بندی (ری شوٹس) بتائی جا رہی ہے۔
اسٹوڈیو لائنس گیٹ کے سی ای او جون فیلتھائمر نے 22 مئی کو کمپنی کی مالی سال 2025 کی آمدنی رپورٹ کے دوران بتایا کہ فلم سے متعلق حتمی ریلیز حکمت عملی جلد سامنے لائی جائے گی۔
فیلتھائمر کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ فلم "Michael" اب مالی سال 2025 میں ریلیز نہ ہو سکے، جس سے مالی سال 2026 کے نتائج متاثر ہوں گے، مگر 2027 کے منصوبوں کو تقویت ملے گی۔
یاد رہے کہ اسٹوڈیو لائنس گیٹ کے مالی سال کا اختتام 31 مارچ 2026 کو ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ فلم کی ریلیز اپریل 2026 کے بعد ممکن ہے۔
ادھر لائنس گیٹ فلم ڈویژن کے سربراہ ایڈم فوگل سن نے تصدیق کی ہے کہ فلم کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ پہلے فلم کی ریلیز 18 اپریل 2025 رکھی گئی تھی، جسے بعد میں 3 اکتوبر 2025 تک موخر کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس بائیوپک میں ری شوٹس کی بڑی وجہ 1993 میں ہونے والی ایک خفیہ عدالتی تصفیہ ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ متعلقہ فریقین کو فلم میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی ریلیز مالی سال کہ فلم
پڑھیں:
اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
تصویر، فیس بکاکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے مالی سال 26-2025 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیرمنظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کےاسائنمنٹ اکاؤنٹس کےلیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون ہوگی۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہوجائیں گے۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 30 جون 2026ء کے بعد موجودہ مالی سال کےلیے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔