معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے اپنے شوہر کے قریبی تعلق کا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں آپریشن بنیان مرصوص پر بریفنگز کے بعد پاکستان ائیر فورس کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد خبروں کی زینت بنے، اب ایک اور وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو ہیں جس کی وجہ ان کا اداکارہ نادیہ خان سے فیملی تعلق ہے۔نادیہ خان نے نجی ٹی وی پر اپنے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد، ان کے شوہر فیصل راؤ کے بھائیوں جیسے قریبی دوست اور ساتھی فائٹر پائلٹ ہیں۔نادیہ نے ایک پرانی تصویر بھی دکھائی جس میں فیصل راؤ اور اورنگزیب احمد 1989 میں کسی تفریحی مقام پر دیگر دوستوں کے ہمراہ ساتھ کھڑے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ جب میری فیصل سے 2021 میں  شادی ہوئی تو مجھے بتایا گیا کہ ان کے 3 بھائی ہیں مگر انہوں نے کہا کہ میرا ایک اور بھائی بھی ہے اورنگزیب جو ایک زبردست فائٹر پائلٹ ہے۔نادیہ خان نے بتایا کہ وہ دونوں گھنٹوں فون پر بات کرتے تھے، پھر میں ان سے ملی، ان کی فیملی بہت شاندار ہے، ان کی بیوی ایک بااخلاق خاتون ہیں اور بچے بھی بہت تہذیب والے ہیں، ان کے گھر کی جلیبی نہ کھائی تو سمجھیں کچھ نہ کھایا۔ان کا کہنا تھا کہ اورنگزیب بھائی جب پہلی بار ملے تو صرف پاکستان کی بات کرتے رہے، وہ ایک نہایت ہی محب وطن شخصیت ہیں، فیصل ہمیشہ کہتے ہیں میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا اورنگزیب جیسا بنے، میرے جیسا نہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ائیر وائس مارشل اورنگزیب اورنگزیب احمد نادیہ خان

پڑھیں:

مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے مزید 4 نئےعالمی ریکارڈز بنا ڈالے

پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے والے لیجنڈ مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے رومانیہ میں بھی مزید 4 نئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق رومانیہ کے معروف انٹرنیشنل ٹی وی شو دی ٹکٹ میں راشد نسیم نے ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا۔

راشد نسیم نے ایک ہی پروگرام میں 4 ناقابلِ یقین ورلڈ ریکارڈز بناکر دنیا بھر میں قومی پرچم بلند کر دیا۔

تمام ججز راشد نسیم کی رفتار، طاقت اور مہارت سے دنگ رہ گئے جبکہ شرکاء کے چہروں پر حیرت، جوش اور خوف کے تاثرات نمایاں نظر آئے۔

راشد نسیم نے اپنی پرفارمنس کا آغاز کہنی کے ساتھ کنکریٹ بلاک توڑنے سے کیا، پھر آنکھوں پر پٹی باندھ کر طاقتور ضربوں سے کین کرش کیے، تیسری شاندار کوشش میں راشد نسیم نے سر کی مدد سے لوہے کی کیل ٹھونکی اور پھر ناریل توڑنے اور کولڈ ڈرنک کین کرش کرنے کا مظاہرہ کیا۔

پروگرام کے اختتام پر راشد نسیم نے پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے ججز اور شرکاء کو سندھی اجرک پیش کی جسے بے حد پسند کیا گیا۔

راشد نسیم اس سے قبل اٹلی، جرمنی، اسپین، کوریا، چین، سنگاپور اور رومانیہ سمیت کئی ممالک میں اپنی ناقابلِ یقین صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

راشد نسیم واحد پاکستانی ہیں جو بغیر کسی حکومتی سرپرستی کے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟
  • بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
  • پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی، وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس نہایت اہمیت کی حامل ہے: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • مفیصل کپاڈیا کا ڈمپل کپاڈیا سے کیا رشتہ ہے؟ گلوکار کا انٹرویو میں انکشاف
  • مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے مزید 4 نئےعالمی ریکارڈز بنا ڈالے
  • پنجاب میں ائیر کوالٹی انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گیا، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
  • بھارتی بیٹر شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
  • فیصل کپاڈیہ کا بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے کیا رشتہ ہے؟