نادیہ خان کا اے وی ایم اورنگزیب سے خاندانی تعلق کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے اپنے خاندانی تعلق کا انکشاف کردیا۔
حال ہی میں پاکستان ایئر فورس کے ایئر وائس مارشل (اے سی ایم) اورنگزیب احمد، جو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب قیادت کے بعد خبروں کی زینت بنے، اب ایک اور وجہ سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں اور وہ ہے نادیہ خان کا ان کے رشتہ دار ہونے کا دعویٰ۔
نادیہ خان نے نجی ٹی وی پر اپنے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب ان کے شوہر فیصل راؤ کے بھائیوں جیسے قریبی دوست اور ساتھی فائٹر پائلٹ ہیں۔
نادیہ نے ایک پرانی تصویر بھی دکھائی جس میں فیصل راؤ اور اورنگزیب 1989ء میں کسی تفریحی مقام پر دیگر دوستوں کے ہمراہ ساتھ کھڑے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ جب میری 2021ء میں فیصل سے شادی ہوئی تو مجھے بتایا گیا کہ ان کے 3 بھائی ہیں، مگر انہوں نے کہا کہ میرا ایک اور بھائی بھی ہے اورنگزیب جو ایک زبردست فائٹر پائلٹ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں گھنٹوں فون پر بات کرتے تھے، پھر میں ان سے ملی، ان کی فیملی بہت شاندار ہے، ان کی بیوی ایک بااخلاق خاتون ہیں اور بچے بھی بہت تمیزدار ہیں، اور ان کے گھر کی جلیبی نہ کھائی تو سمجھیں کچھ نہ کھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ اورنگزیب بھائی جب پہلی بار ملے تو صرف پاکستان کی بات کرتے رہے، وہ ایک نہایت ہی محب وطب شخصیت ہیں، فیصل ہمیشہ کہتے ہیں میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا اورنگزیب جیسا بنے، میرے جیسا نہیں۔
سوشل میڈیا پر جہاں کچھ صارفین نے نادیہ خان کی باتوں کو دلچسپ اور جذباتی سمجھا، وہیں کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید بھی کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ ناکامی میں کوئی پہچانتا نہیں، کامیابی کے بعد سب رشتہ دار بن جاتے ہیں، ایک اور نے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس ان کی حالیہ کوئی تصویر نہیں؟
کسی نے طنزیہ کہا کہ کیا اورنگزیب سر کو پتہ ہے کہ آپ کے شوہر ان سے اتنی لمبی باتیں کرتے ہیں؟ ایک اور فالوور نے لکھا بس نادیہ کو کوئی ایوارڈ دے دے، ہر وقت خبروں میں رہنے کا بہانہ چاہیے۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعےکے بعد پولیس نے تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جناب ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہےکہ اطلاع ہےکہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ان میں فرانزک شواہد کا جائزہ بھی شامل ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مزید پیشرفت کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
بجٹ 2026-27 ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی
مزید :