کراچی میں کورونا وائرس سے 4 افراد چل بسے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
تمام اموات آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں رپورٹ ہوئیں، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کم از کم چار افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ تمام افراد معمر اور پہلے سے موجود طبی مسائل جیسے کمزور مدافعتی نظام کا شکار تھے۔ تمام اموات آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں رپورٹ ہوئیں، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین صحت نے اس موسم گرما میں کورونا کیسز میں اضافے کو "غیر معمولی" قرار دیا ہے، کیونکہ عام طور پر اس موسم میں وائرس کی سرگرمی کم ہوتی ہے۔ آغا خان اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے مریض داخل ہو رہے ہیں جو تشویشناک رجحان ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے اکثر کو پہلے سے موجود صحت کے مسائل لاحق تھے، جو وائرس کے خلاف ان کی مزاحمت کو مزید کمزور کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 6 افراد زخمی
شہر قائد کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلیے سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو حکام اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور جگہ کا معائنہ کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دکاندار اور گاہک شامل ہیں۔