علی امین کہتے ہیں آئی ایم ایف سے بات نہیں کرینگے، کیا ان کو پاکستان کی تقدیر سے کھیلنے دینگے، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کہتے ہیں آئی ایم ایف سے بات نہیں کریں گے، کیا ان کو پاکستان کی تقدیر سے کھیلنے دیں گے۔
ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 258 فوجی ہلاک کیے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا
پڑھیں:
ہمیں پیٹ کاٹ کردفاعی بجٹ بڑھانا اور فوج کی تنخواہیں دُگنا کرنا پڑیں گی ، فیصل واوڈا
اسلام آباد(اوصاف نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاک افواج نے بھارتی فوج کے 258 لوگوں کو مارا، ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کردفاعی بجٹ بڑھانا ہو گا۔
سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اب ترقیاتی نہیں دفاعی بجٹ کی بات کرنی ہے ، فوج نے کم وسائل میں بڑا معرکہ مارا ، تمام فورسز کی تنخواہوں کو ڈبل کرنا پڑے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیز فائر کا دفاع کرنا ہماری کمزوری نہیں ، حکومت دل بڑا کرے اور اپوزیشن کو ویلکم کرے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام خصوصی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوگی