پاکستان High level of food insecurity خوراک کی کمی کی بدترین صورتحال کا شکار ہے۔ اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم Food and Agriculture Organization کی Global Report 2025 میں تحریر کیا گیا ہے کہ ایک کروڑ 10 لاکھ افراد خوراک کی بدترین عدم دستیابی کا شکار ہوئے۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختون خوا صوبوں کے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کی 22 فیصد آبادی کے لیے تین وقت کا کھانا ملنا بہت مشکل رہا۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان اعداد و شمار میں وہ 1.
اس رپورٹ میں یہ بھی چونکا دینے والا انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ سے پیوستہ برسوں میں صورتحال کچھ بہتر رہی مگر ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں صورتحال مزید خراب ہوئی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سال 2023میں بھی 11.8 ملین افراد نومبر 2025سے جنوری 2024 تک خوراک کی شدید کمی کا شکار رہے۔ اس رپورٹ میں سندھ اور بلوچستان میں کم غذائیت کے اثرات(Global Actue Malnutrition ) کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے کچھ اضلاع میں تو 10 فیصد سے لے کر 30 فیصد افراد کم غذائیت کا شکار ہوئے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ کے ماہرین نے اعداد و شمار کا تجزیہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مارچ 2023 سے جنوری 2024تک کے مہینوں کے دوران 9 ماہ کے بچے سے لے کر 6 سال کی عمر کے 2.1 ملین بچے کم غذائیت کے مرض کا شکار ہوئے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خاص طور پر سندھ اور پختون خواہ صوبوں میں حاملہ عورتیں اور بچوں کو دودھ پلانے والی عورتیں کم غذائیت کا بدترین شکار ہوئیں۔ ان علاقوں میں ملیریا، ڈائریا اور انفیکشن سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی شکل اختیار کرگئی۔ خاص طور پر برسات کے موسم میں ملیریا اور ڈینگی کے مرض نے بڑی تباہی مچائی۔
اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2022میں مون سون کی بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلابوں نے صاف پانی کے ذخائر کو ملاوٹ زدہ کردیا تھا اور گندے پانی کی نکاسی کا نظام برباد ہوگیا، یوں ایک طرف سیلابی پانی دوسری طرف بیماریوں نے غریب افراد کی زندگیوں کو اجیرن کیے رکھا۔
اس رپورٹ میں پاکستان میں غذا کی قلت کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے تحریر کیا گیا ہے کہ پاکستان کا شمار Lower Middle Income Country میں ہوتا ہے۔ پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے بڑے گہرے اثرات پڑرہے ہیں، یوں مسلسل بارشوں اور دریاؤں میں آنے والے سیلاب اور پھر سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں مسلسل خشک سالی کی بناء پر خوراک کی کمی کا مسئلہ ہمیشہ درپیش رہا ہے۔
پاکستان کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو یہ تلخ حقائق واضح طور پر نظر آتے ہیں کہ 1947ء میں جب ہندوستان کا بٹوارہ ہوا تو پاکستان کی کل آبادی 30 ملین کے قریب تھی جس سے 20 ملین افراد خط غربت کے نیچے زندگی گزار رہے تھے۔ آزادی کے وقت سابقہ مشرقی پاکستان کے علاوہ سندھ،پنجاب، بلوچستان اور سابقہ صوبہ سرحد میں دیہاتوں میں ہر طرف غربت کے آثار گہرے ہوتے نظر آتے تھے۔ اس وقت معیشت کا سارا دارومدار زراعت پر تھا۔ زرعی شعبہ ایک پسماندہ شعبہ تھا، کاشت کاری کے قدیم طریقے رائج تھے، بیشتر علاقوں میں سال میں صرف ایک فصل پیدا ہوتی تھی۔
پاکستان اپنے قیام کے بعد سے بدترین طرزِ حکومت کا شکار رہا ہے۔ 60ء تک کراچی ملک کا دارالحکومت تھا اور کراچی کی حکومت کی پالیسیوں میں غربت کا خاتمہ ایجنڈا کے طور پر شامل نہیں تھا۔ یہی وجہ تھی کہ مشرقی پاکستان کے علاوہ باقی صوبوں میں بھی گندم، چاول اور دالوں کی شدید قلت پائی جاتی تھی۔ اس وقت کی حکومتوں نے انگریز حکومت کے راشننگ کے نظام کو دوبارہ قائم کیا ۔ یہ نظام زیادہ تر شہروں تک محدود تھا اور ہر خاندان کو راشن کارڈ پر محدود مقدار میں آٹا، چاول اور چینی وغیرہ کنٹرول ریٹ پر فراہم کی جاتی تھی۔ 50ء کی دہائی سے ملک میں صنعتیں لگانے کا آغاز ہوا۔
حکومت نے پاکستان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (P.I.D.C) کا ادارہ قائم کیا۔ پی آئی ڈی سی نے نجی شعبہ کو صنعتیں لگانے کے لیے قرضے اور تکنیکی امداد فراہم کرنے شروع کیے، یوں دیہاتوں کے مزدوروں کو صنعتی اداروں میں روزگار ملنے لگا۔ یوں آمدنی میں معمولی اضافہ سے لوگوں کی قوتِ خرید بہتر ہوئی۔ جنرل ایوب خان کے دور میں پاکستان سوویت یونین کے خلاف امریکا کا سب سے بڑا اتحادی بن گیا، امریکی امداد کی بھرمار شروع ہوگئی۔ اسی زمانے میں سندھ اور سابقہ مغربی پاکستان میں حکومت نے میکسی پاک بیج رائج کیا۔
اس بیج سے گندم سال میں دو دفعہ پیدا ہونے لگی۔ ایک طرف امریکی بحری جہازوں سے آنے والا گیہوں اور خشک دودھ کے ڈبے ’’تھینک یو امریکا ‘‘کے نعرے کے ساتھ پاکستان میں دستیاب ہونے لگے ۔ ایوب خان کی حکومت میں کراچی، لاہور، لائل پور، حیدرآباد، ملتان اور ہری پور وغیرہ میں صنعتی علاقے قائم ہوئے۔ اب مزدوروں کی تعداد ملک بھر میں بڑھ گئی۔ اس کے ساتھ ہی غذائی صورتحال بھی بہتر ہوئی مگر اس ساری ترقی سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ سابق مشرقی پاکستان اور بلوچستان محروم رہے۔ جنرل ایوب خان نے پہلی دفعہ زرعی اصلاحات نافذ کیں مگر یہ اصلاحات کاغذوں تک محدود رہیں۔ پیپلز پارٹی کی جب پہلی حکومت قائم ہوئی تو وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے جامع زرعی اصلاحات نافذ کیں۔
قومی صنعتوں اور بینکوں کو قومیالیا گیا۔ ان زرعی اصلاحات کے نتیجے میں لاکھوں بے زمین کسان زمینوں کے مالک بن گئے۔ صنعتی اداروں میں مزدوروں کو اچھی تنخواہیں اور مراعات ملنے لگیں مگر پھر جنرل ضیاء الحق کا دور شروع ہوا۔ حکومت امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے افغان جہاد کے پروجیکٹ کا حصہ بن گئی۔ امریکا اور اتحادی ممالک کے علاوہ سعودی عرب سے ڈالروں کی مسلسل بارش ہوئی۔ افغان جہاد پروجیکٹ سے منسلک بعض مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں کی نسلیں امراء کے طبقہ میں شامل ہوگئیں۔ مگر زرعی اصلاحات، صنعتی ترقی اور غربت کے خاتمے کے اہم مسائل کو نظرانداز کردیا گیا۔
پیپلز پارٹی کی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔ یہ پروگرام خواتین کی بہبود سے متعلق ہے مگر یہ پروگرام اگر مکمل طور پر شفاف ہو تو اس کے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ مسلم لیگ کی حکومت نے کسان کارڈ اور دیگر اسکیمیں شروع کیں۔ تحریک انصاف کی حکومت نے صحت کارڈ کا اجراء کیا اور اب خیبرپختون خوا میں حکومت نے لازمی انشورنس کی اسکیم منظور کی ہے۔
اس کے ساتھ ہی بڑے شہروں میں بہت سے رفاہی ادارے لوگوں کو تین وقت کا کھانا فراہم کرتے ہیں۔ سندھ حکومت نے کراچی میں ایک غیر سرکاری تنظیم کی مدد سے اسکولوں میں کھانا فراہم کرنے کا پروجیکٹ شروع کیا۔ مگر ان تمام تر اقدامات کے باوجود ملک کی آبادی کا 42 فیصد حصہ خط غربت کے نیچے زندگی گزاررہا ہے۔ وسطی پنجاب میں کئی گاؤں ایسے ہیں جہاں پر فرد محض چند ہزار کے لیے اپنے گردے فروخت کررہے ہیں۔
پاکستان جنوبی ایشیائی ممالک میں افغانستان کے بعد پہلا ملک ہے جہاں زچہ اور نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات سب سے زیادہ ہے۔ ترقیات کے ماہرین کی یہ متفقہ رائے ہے کہ (فیاضی کے طریقوں سے) وقتی طور پر تو لوگوں کو کھانا مل جاتا ہے مگر غربت ختم نہیں ہوتی۔ غربت کے خاتمے کے لیے صنعتوں کا قیام ضروری ہے۔
ناموافق حالات کی بناء پر غیر ملکی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں ہیں۔ مقامی صنعت بجلی،گیس اور پٹرول کی نایابی اور انتہائی مہنگی قیمتوں کی بناء پر مستقل بحران کا شکار ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ کی یہ رپورٹ اسلام آباد میں بجٹ بنانے والے افراد اور وزیر خزانے کے لیے الارم کی حیثیت رکھتی ہے۔ جب تک کم غذائیت کی بناء پر عورتیں اور بچے مرتے رہیں گے خط غربت کے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی تعداد کم نہیں ہوگی اور حکومت کی ترقی کے سب دعوی محض دعوے ہی رہیں گے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رپورٹ میں یہ بھی اور بلوچستان زرعی اصلاحات اس رپورٹ میں پاکستان میں کی بناء پر کم غذائیت سندھ اور حکومت نے خوراک کی کی حکومت غربت کے کا شکار کے لیے
پڑھیں:
سندھ حکومت کا خواتین کو ای وی اسکوٹیز دینے کیلئے قرعہ اندازی کروانے کا فیصلہ
—فائل فوٹوحکومت سندھ نے خواتین کو ای وی اسکوٹیز دینے کے لیے اگلے ماہ قرعہ اندازی کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا جس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن نے بی آر ٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں خواتین کو ای وی اسکوٹیز دینے کےلیے اگلے ماہ قرعہ اندازی کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جس کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار خواتین کو ای وی اسکوٹیز دینے کی تیاریاں مکمل ہیں۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن نے بریفننگ میں بتایا کہ جام صادق پل اس منصوبے کا اہم حصّہ ہے، منصوبے کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کر لیا جائے گا، اس کی اصل تکمیل کی تاریخ ستمبر 2025ء تھی، ڈپو 1 اور 2 کی تعمیر بھی جاری ہے، کوشش ہے وقت سے پہلے مکمل ہو۔
اجلاس میں سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو نے ریڈ لائن بی آر ٹی کی پیش رفت پر بریفنگ میں بتایا کہ ڈپوز، اسٹیشنز اور بائیو گیس پلانٹ کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ای وی ٹیکسی اور اسکوٹیز روزگار اور خواتین کی سہولت اور ماحولیات کےلیے اہم ہیں، کوشش ہے جون 2025ء میں ای وی اسکوٹی کے ساتھ ای وی ٹیکسی پر بھی کام شروع کریں۔
اُنہوں نے بی آر ٹی منصوبے کے بارے میں کہا کہ متعلقہ ادارے ڈپو اور بائیو گیس پلانٹ کو جلد از جلد مکمل کریں، عوام جدید، محفوظ اور قابل اعتماد ٹرانسپورٹ کے منتظر ہیں، منصوبوں کو وقت پر شفافیت سے مکمل کریں۔
اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ جام صادق پل کی قبل از وقت تکمیل خوش آئند ہے، تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں کم از کم 500 نئی بسوں کی فوری اشد ضرورت ہے، حکومت سندھ عوام کو باوقار اور آسان سفری سہولیات دینے کے لیے سنجیدہ ہے، کوشش ہے کہ دیہی اور شہری علاقوں میں ٹرانسپورٹ کے مسائل ختم کیے جا سکیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ گرین لائن منصوبے کا انتظام سنبھالنے کے بعد کارکردگی میں بہتری آئی ہے، شہری اب پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دے رہے ہیں جوکہ ہمارے لیےحوصلہ افزا ہے۔