لاہور:

پاکستان کے اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش اوپن ٹائٹل  جیت لیا۔

 ایڈیلیڈ میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میں اشعب عرفان نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو تین صفر سے شکست دی۔

نو ہزار ڈالر انعام رقم والی چیمپئن شپ میں اشعب نے بغیر کوئی گیم ہارے اپنی برتری ثابت کی۔

اشعب کی کامیابی کا اسکور گیارہ آٹھ، دس بارہ اور گیارہ نو رہا، یہ مجموعی طورپر اشعب کا  چھٹا ٹائٹل ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ہم ٹائٹل جیتیں یا نہ جیتیں کھلاڑیوں کو موقع دیتے رہیں گے، لاہور قلندرز

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز ہے کہ ٹیم فائنل میں پہنچی ہے، ہم ٹائٹل جیتیں یا نہ جیتیں کھلاڑیوں کو موقع دیتے رہیں گے۔

ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اچھا کھیلی اور اب فائنل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کسی پر انگلی نہیں اٹھائی ہم ہار کر بھی پُراعتماد رہتے ہیں، ہم 4 سال سب سے نیچے رہے ہمت نہیں ہاری۔

ثمین رانا کا کہنا تھا کہ ہار جیت میں اپنے جذبات کو نہیں آنے دیتے کھلاڑیوں کو بیک کرتے ہیں، فرنچائز کرکٹ میں کوچنگ نہیں ٹیم مینجمنٹ ہوتی ہے۔

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر نے کہا کہ پی ایس ایل میں ابھی بہتری کی ضرورت ہے، تسلسل لانا ہوگا، جو حالات پیدا ہوئے وہ کسی کے بس میں نہیں تھے۔

ثمین رانا نے بتایا کہ غیر ملکی ہی نہیں ملکی کھلاڑیوں کی فیملیز بھی پریشان تھیں، پاکستان نے کھلاڑیوں کو جتنی سیکیورٹی دی کوئی نہیں دے سکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے بڑا سپورٹ کیا کسی نے اضافی کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • ہم ٹائٹل جیتیں یا نہ جیتیں کھلاڑیوں کو موقع دیتے رہیں گے، لاہور قلندرز
  • آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
  • ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جنوبی کوریا روانہ
  • اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا روانہ
  • غزہ: گیارہ ہفتوں کی بندش کے بعد انسانی امداد کی پہلی ترسیل
  • بہتر تھا جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل کی جگہ خود کو بادشاہ کا ٹائٹل دیتے: عمران خان
  • بہتر تھا جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل کی جگہ خود کو بادشاہ کا ٹائٹل دیتے کیونکہ ۔۔۔! عمران خان کا اہم بیان سامنے آگیا
  • ڈی جی ریڈیو ملازمین کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ،ہٹا دیا جائے:  عرفان صدیقی
  • شادی کیلئے کم از کم عمر 18 سال مقرر کرنے کے قانون کا خیر مقدم کرتے ہیں، آسٹریلین ہائی کمشنر