بھارت کو ہم نے میدان میں پیچھے دھکیلا ہے، جو بھارت کر رہا ہے وہی اسرائیل کر رہا ہے، حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ خضدار میں دشمن نے حملہ کیا، بچوں کا کیا قصور تھا؟ یہ کیسے لوگ ہیں جو اپنے ہی لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان لوگوں سے بات کریں، تقسیم اور تفریق ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے بھارت پٹ چکا مگر باز نہیں آرہا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کو ہم نے میدان میں پیچھے دھکیلا ہے، جو بھارت کر رہا ہے وہی اسرائیل کر رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ برطانیہ میں سروے ہوا جہاں 50 فیصد لوگ اسرائیل کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ فلسطینیوں کے لیے آگے بڑھ کر مدد کریں، ہماری پوزیشن پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی امداد بند کی ہوئی ہے، غزہ میں امداد کیلئے 30 اور کبھی 40 ٹرکس جارہے ہیں، غزہ میں لوگ بھوک اور بمباری سے مر رہے ہیں، پوری دنیا کو فلسطینیوں کیلئے کھڑا ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان سمیت متعدد ممالک اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایئر فورس دنیا کی مضبوط ترین ایئر فورس ہے، جنگ کے وقت قوم متحد تھی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ بھارت خیبر پختونخوا میں بے امنی پھیلا رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ خضدار میں دشمن نے حملہ کیا، بچوں کا کیا قصور تھا؟ یہ کیسے لوگ ہیں جو اپنے ہی لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان لوگوں سے بات کریں، تقسیم اور تفریق ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ تنخواہ دار لوگوں نے کیا قصور کیا ہے، ایک لاکھ 20 ہزار تک کی تنخواہ کو ٹیکس فری ہونا چاہیئے، بجلی کی قیمتوں کو مزید کم اور پیٹرول کی لیوی ختم ہونی چاہیئے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کی آبادی کو ٹھیک ہی نہیں گنا گیا، شہر میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، مہنگی ترین بجلی کیالیکٹرک بناتا ہے، کراچی میں دو دن سے ہوں، ہر کوئی پانی بجلی کی بات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری 15،15 ہزار روپے کے پانی کے ٹینکر لینے پر مجبور ہیں، کس قانون کے تحت پورے علاقے کی بجلی کاٹتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کر رہا ہے بجلی کی
پڑھیں:
“جنگی میدان میں شکست؛ پاک بھارت ٹیمیں اب ایک گروپ میں نہیں ہونگی”
بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر جنگی میدان میں شکست کا بدلہ کھیل سے نکالنے میں مصروف ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ سے نکالنے سمیت مستقبل میں پاکستان کیخلاف میچز سے متعلق فیصلہ بھی ہونے کا امکان ہے۔
گزشتہ کئی دہائیوں سے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا جاتا ہے تاکہ دونوں ٹیمیں کم از کم 2 بار ٹورنامنٹ میں مدمقابل آسکیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ریونیو بڑھایا جاسکے۔
تاہم دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی نے معاملات کو الجھا دیا ہے اور قوی امکان ہے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) آئی سی سی ایونٹس ایک گروپ میں شامل نہ کرنے کا مطالبہ کرے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت صرف آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہیں تاہم تاریخی ہزیمت کے بعد بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی پر بھی سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں۔
دوسری جانب آئی سی سی سربراہ کے طور پر منتخب ہونیوالے جے شاہ ہندوستانی موقف کو دہرا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ جنرل اجلاس 17 سے 20 جولائی تک سنگاپور میں منعقد ہوگا۔
Post Views: 6