لاہور:

وفاقی حکومت نے مصنوعی ذہانت کو نصاب کا حصہ بنانے پر کام شروع کردیا ہے۔

اس بات کی تصدیق چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کی اور بتایا کہ وفاقی حکومت اے آئی نصاب پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی کہتا تھا ٹیکنالوجی میں انڈیا بہت آگے ہے مگر پاک بھارت جنگ میں دنیا نے ہمارے نوجوانوں کا ٹیلنٹ دیکھا۔

رانا مشہود نے کہا کہ خاص طور پر پاک فضائیہ اور بہادر افواج نے بھارت کو کرارا جواب دیا، اگر ٹیکنالوجی میں آگے نہ ہوتے تو بھارت پاکستان کے خلاف غزہ ماڈل لیکر آیا تھا مگر ایئر وار فیئر میں انڈیا کے جہاز بلائینڈ ہو گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وہی جہاز گرائے جنہوں نے پے لوڈ پھینکا ورنہ ہم 35 جہاز گرا سکتے تھے۔ رانا مشہود نے کہا کہ اب کنونشنل وار نہیں ہو گی بلکہ ٹیکنالوجی کے میدان میں ہوگی، بھارت پاکستان کی برتری کی وجہ سے پیچھے ہوا ہے۔

چیئرمین یوتھ پروگرام نے کہا کہ اگر بھارت کو ٹیکنالوجی کی مار نہ مارتے تو پاکستان کے حالات کچھ اور ہوتے مگر ہم نے ایسی مار ماری جسے دنیا یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دو قومی نظریہ بھلانے کی کوشش کی گئی مگر قوم متحد ہو گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم

 پاک فوج کی کاوشوں سے گوادر کے نوجوانوں کے لیے عالمی معیار کا ایک بے مثال تعلیمی ادارہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی خطے میں ترقی، تعلیم اور ہنرمندی کی علامت بن چکا ہے۔ یہ ادارہ 2005 سے گوادر اور مکران ڈویژن کے نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہا ہے، تاکہ وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنے ہنر کا لوہا منوا سکیں۔ کمانڈر گوادر ڈویژن نے انسٹیٹیوٹ کے ہونہار طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں انہوں نے نوجوانوں کے عزم اور قابلیت کو سراہا۔ اس موقع پر کمانڈر گوادر ڈویژن نے کہا کہ یہاں کے طلبہ بین الاقوامی معیار کی تکنیکی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہی نوجوان پاکستان کے تابناک مستقبل کے معمار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا کردار وطن کی تعمیر و ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ تعلیم کے ساتھ دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ محنت ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔ کمانڈر گوادر ڈویژن نے طلبہ کو نصیحت کی کہ اپنی صلاحیتیں علم و تحقیق کے فروغ میں صرف کریں، کیونکہ پاکستان کا مستقبل اُن باصلاحیت نوجوانوں سے جڑا ہے جو اپنی کامیابی کے ساتھ وطن کی ترقی کا عزم رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پاک فوج کے اُس عزم و وژن کا مظہر ہے جو بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور خود انحصاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: امیر مقام
  • پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم
  • آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے ڈس انفارمیشن مہم شروع کی، وزیر اطلاعات
  • خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے؛ رانا ثناءاللہ
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
  • ذاتی مفادات کی سیاست چھوڑ کر قومی مفاد کے لیے کام کریں، رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو تلقین
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دوسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح کردیا
  • لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی سخت ترین عملداری کا فیصلہ، جدید ٹیکنالوجی سے نگرانی ہوگی
  • پاکستان کو جنگ نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے تعلقات بہتر بنانے چاہییں، پروفیسر محمد ابراہیم
  • دنیا کی زندگی عارضی، آخرت دائمی ہے، علامہ رانا محمد ادریس قادری