پنجاب: بارش، طوفان نے تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق، لاہور میں اورنج ٹرین بند
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
پنجاب: بارش، طوفان نے تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق، لاہور میں اورنج ٹرین بند WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) لاہور سمیت پنجاب میں بارش نے تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں اپرمال میں 2، لکشمی چوک، مغلپورہ، تاجپورہ اور چوک ناخدا میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوگئی جبکہ سہ پہر 5:08 سے شروع ہونے والی بارش اوسطا 0.
اسی طرح جیل روڈ، ایئر پورٹ ،گلبرگ اور نشتر ٹان میں ہلکی بارش جبکہ پانی والا تالاب ،فرخ آباد، گلشن راوی، اقبال ٹان ،سمن آباد اور جوہر ٹان میں شدید بارش سے بجلی کا نظام متاثر ہوا، تیز آندھی اور بارش کے باعث این ٹی ڈی سی 220 کے وی بند روڈ، غازی اور کوٹ لکھپت سمیت لیسکو کے 60 سے زائد گرڈ سٹیشن ٹرپ کرنے سے بیشتر علاقوں میں بجلی بند رہی۔ قبل ازیں آندھی کے باعث چڑیاگھر کی پارکنگ میں درخت گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، موسم کی خرابی اور آندھی کے بعد میٹرو اورنج لائن ٹرین بند اور سٹیشنز خالی کروا لیے گئے۔
اسی طرح رائیونڈ روڈ بھوبتیاں چوک کے قریب تیز آندھی کے باعث دیوار گر نے سے دو افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 25 سالہ عثمان اور 20 سالہ حسنین شامل ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اٹک میں آندھی و طوفان کے باعث آندھی و طوفان کے باعث کچے مکان کی چھت اور دیوار گرنے سے تین خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔گوجرانوالہ میں دیواریں اور سائن بورڈ گرنے سے خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ دھلے میں مسجد کی دیوار گرنے سے قمر ،عبداللہ اور ریحان ، سیٹلائیٹ ٹان مارکیٹ میں سائن بورڈ گرنے سے دو خواتین ، بٹرانوالی میں گھر کی چھت گرنے سے دو افراد، جنڈیالہ ڈھاب والا میں درخت گرنے عرفان نامی شخض زخمی ہو گیا۔پنجاب کے شہر سرگودھا میں اور گرد نواح میں ہونی والی بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ موسم کی خرابی کے باعث بجلی کا نظام معطل ہو گیا۔
جہلم میں تیز اندھی کے باعث دیواریں اور درخت گرنے سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور10سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گل افشاں کالونی میں درخت کے نیچے دب کر نوجوان، ویسٹ کالونی میں چھت گرنے سے خاتون، ڈھوک وہاب دین میں دیوار گرنے سے ہوٹل کا ویٹر جاں بحق ہوگیا۔
دوسری جانب دینہ میں مویشی منڈی کے قریب دیوار گرنے سے تین افراد شدید زخمی ہوئے، پنڈدادن خان میں مکان کی چھت گر نے سے چار افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہے جبکہ متعدد گھروں کی چھتوں پر نصب سولر پلیٹیں، ہورڈنگ بورڈ گرنے اور شہریوں کی گاڑیوں موٹرسائیکلز کے نقصانات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیر آباد میں طوفان کے باعث درخت، دیواریں اور بجلی کے کھمبے گرنے کے واقعات سامنے آئے، محلہ شیرو میں طوفان کے باعث بجلی کا کھمبا کار اور پک اپ پر گر گیا جبکہ ہائی وولٹیج تاریں ٹوٹ گئی۔
اسی طرح مختلف علاقوں میں درخت گر گئے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے جبکہ بلوچی گلہ میں مسجد سے متصل دیوار گر نے سے راہ گیر بال بال بچ گیا۔ علاوہ ازیں چونیاں، پیر محل اور اطراف کے علاقوں میں تیز اندھی اور بارش سے واپڈا کے متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں اندھیرے کا راج رہا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمتحدہ عرب امارات میں مئی میں گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا متحدہ عرب امارات میں مئی میں گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا انڈین فوجیوں نے سرحد پار کرنے والے پاکستانی شخص کو گولی مار کر شہید کر دیا ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی تفتان پر کارروائی، بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار محکمہ داخلہ پنجاب نے غنڈا ایکٹ 2025 کا مسودہ تیارکرلیا الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے امریکا اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کیلیے جنگ بندی کیلیے میدان میں آیا، وزیراعلی سندھCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
رینالہ خورد میں ہونے والا ٹرین حادثہ، تحقیقات میں اہم انکشافات
لاہور:پاکستان ریلویز کا اربوں روپے کی لاگت والا جدید کمپیوٹر بیس انٹر لاکنگ سی بی آئی سسٹم بند ہونے کے ساتھ ساتھ تین سے چار بوگیوں کے کلپکنگ ٹوٹنے اور روانگی کے وقت بریکنگ سسٹم بھی مکمل فعال نہ ہونے کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ٹرین حادثے کی انکوائری کرنے والی ٹیم بھی چکرا کر رہ گئی، ڈرائیور نے ملبہ گارڈز اور اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر پر ڈال دیا جبکہ گارڈز اور اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر نے ملبہ ڈرائیور پر ڈال دیا۔
ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق اسلام آباد سے آئی ہوئی تحقیقاتی ٹیم حبیب آباد رینالہ خورد ٹرین حادثے کی انکوائری کر رہی ہے۔ اس دوران ڈرائیور، اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور ڈرائیور سمیت دیگر ملازمین کے بیانات قلم بند کیے گئے۔
دوران تحقیقات معلومات ملی کہ پاکستان ریلویز کا جدید کمپیوٹر بیس سسٹم بند تھا جبکہ روانگی کے وقت مال بردار گاڑی کی بوگیوں کی بریک بھی مکمل طور پر فعال نہیں تھی۔ ڈرائیور کو علم ہونے کے باوجود ٹرین کی رفتار ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچنے پر بھی کم نہیں کی گئی جبکہ بوگیوں کے کلپکنگ ٹوٹنے سے تین سے چار بوگیاں ٹرین سے الگ ہو چکی تھیں، ڈرائیور کو انجن میں لگے سسٹم نے نشاندہی بھی کی مگر اس کے باوجود ڈرائیور نے پروا نہیں کی۔
سی بی آئی سسٹم بند ہونے کی وجہ سے سگنل نہیں ملے اور نہ ہی اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر نے پی ایل سی، یعنی پیپر لائن کلیئر بروقت نہیں دیا۔ سسٹم خراب ہونے کے بعد پرچی (پیپر لائن) کے تحت چلتی ہے، پیچھے سے آنے والی ٹرین کے ڈرائیو کو پرچی کے ذریعے لائن کلیئر ملی لیکن پہلی گاڑی دو حصوں میں تقسیم تھی اور پہلی گاڑی کے گارڈ کی ذمہ داری تھی کہ وہ گاڑی سے اتر کر لائن پر چھوٹے چھوٹے پٹاخے لگاتا لیکن وہ بھی نہیں لگائے گئے۔
پٹاخے لگانے کا کام اس وقت کیا جاتا ہے جب سسٹم خراب ہو جائے تاکہ پیچھے سے آنے والی ٹرین کو پتہ چل جائے کیونکہ جیسے ہی ٹرین پٹاخے لگانے والی جگہ سے گزرتی ہے تو وہ پھٹ جاتے ہیں اور ڈرائیور کو پتہ چل جاتا ہے کہ لائن کلیئر نہیں اور وہ ٹرین کو روک لیتا ہے۔
اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر کے بارے میں بھی پتہ چلا کہ وہ ڈبل ڈیوٹی کر رہا تھا جبکہ اسٹیشن ماسٹر ڈیوٹی پر نہیں تھا جبکہ اربوں مالیت کا کمپیوٹر بیس سسٹم اس وقت بند کیوں تھا، اس پر سوال اٹھایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی بند ہونے اور بیٹری خراب ہونے کی وجہ سے سسٹم پہلے سے بند پڑا تھا۔
گزشتہ ہفتے ہونے والے حادثے میں ایک مال گاڑی کا کروڑوں روپے مالیت کا انجن تباہ ہوگیا تھا جبکہ ایک اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا۔ جوائنٹ رپورٹ میں اس حادثے کا ذمہ دار ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور گارڈ کو بھی قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابھی انکوائری ہو رہی ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد ساری تفصیل سامنے آ جائے گی اور جو بھی قصور وار ہوگا، اس کے خلاف قانون کی تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ریلوے انتظامیہ نے متعلقہ ڈرائیور، اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور کارڈز کے خلاف مقدمہ بھی دراج کروا دیا ہے۔