راولپنڈی میں پانی کا بحران شہریوں کا صبر جواب دے گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
راولپنڈی میں پانی کی قلت بحران میں تبدیل ہوگئی جس کے باعث شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور انہوں نے پیر کو پانی نہ ملنے پر سڑک مکمل بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کینٹ کے علاقوں احمد آباد، قائد اعظم کالونی میں پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج شہری سڑکوں پر نکل آئے سڑک بلاک کئے رکھی پانی نہ ملنے پر پیر کو روز مکمل بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔
پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں نے پانی کے خالی برتن اٹھا رکھے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں پانی نہیں مل رہا اور انکا دیرینہ مسئلہ کوئی حل نہیں کررہا اس لیے پیر کے روز روڈ مکمل طور پر بند کردیں گے۔
احمد آباد ، قائد اعظم کالونی کے علاقے کنٹونمنٹ کا حصہ ہیں احتجاج کرنے والے شہریوں کی جانب سے پانی کی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
احتجاج کرنے والوں نے کچھ وقت روڈ بلاک رکھنے کے بعد مسئلہ حل نہ ہونے پر پیر کو احتجاج کرنے روڈ بلاک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے احتجاج ختم کردیا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ناظم آباد میں پانی کا بحران پورے کراچی سے کہیں زیادہ سنگین ہے‘محمد مظفر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر اور وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی نے یو سی ون کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور فوری حل کر نے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر چیئرمین سید محمد مظفرنے علاقے میں جاری پانی کے شدید بحران پر کھل کر بات کی اور واٹر کارپوریشن کے متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے ان کے سامنے بھی تمام مسائل رکھے اوربحران کے حل کے لیے عملی اقدامات کامطالبہ ۔چیئرمین سید محمد مظفر نے کہا کہ ناظم آباد میں پانی کا بحران پورے کراچی سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ناظم آباد کا جغرافیہ اس نوعیت کا ہے کہ علاقے کے ایک طرف انڈسٹریل ایریا موجود ہے جہاں ایک بڑا سب سائل واٹر نیٹ ورک ہے، جس سے ناظم آباد کا پانی گزر کر سائیٹ ایریا پہنچتا ہے۔ اس صنعتی پانی کے ٹی ڈی ایس کو کم کرنے کے لیے واٹر بورڈ کی لائنوں کا پانی اس میں شامل کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ناظم آباد کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعدد بار واٹر کارپوریشن کو تجاویز اور درخواستیں دی گئی ہیں لیکن عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ جب خود بلدیہ کچھ کرنا چاہتی ہے تو مختلف رکاوٹیں کھڑی کر دی جاتی ہیں اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکا جاتا ہے۔ اس کے باوجود ہم ہمت نہیں ہارے، علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہیں۔۔وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی نے کہا کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود ہم علاقے کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی پوری کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے وارٹر کارپوریشن سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس بحران کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔