انٹرنیشنل قوتوں نے بھی مانا کہ ہم جیت چکے ہیں، عامر الیاس رانا
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ ایسے میں جب پاکستان ایک جنگ جیتاجس کے اوپر کوئی تنازع بھی نہیں ہے کہ ہم نہیں جیتے، انٹرنیشنل قوتوں نے مانا کہ ہم جیت چکے ہوئے ہیں، وہی آربیٹریشن کے لیے آئے اور سیز فائر کرایا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں آپ کو بڑی کلیریٹی سے کہہ رہا ہوں کہ آپ یہ ذہن میں رکھیے گا کہ کچھ چیزیں پرائم منسٹر نے بھی بتائیں اس دن، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی اور یہ کہ بھئی آرمی چیف اور پی ایم اکٹھے تھے اور فیصلہ کرکے آئے تھے کہ ہم نے جواب دینا ہے تو وہ جواب وہاں پہ بھی لیک ہوا، انڈیا میں بھی اور جب ہماری گنز میزائلوں کی باہر آئی ہیں تو سیٹلائٹ سے امریکا نے بھی دیکھیں تو یہ میری ذاتی اطلاع ہے کہ آرمی چیف کو اپروچ کرنے کی کوشش کی گئی تھی کئی طرح سے انھوں نے کوئی کال نہیں لی جب تک الفتح میزائل چلا نہیں دیے گئے، اس سچویشن میں میرا خیال ہے کہ حکومت نے بڑا اچھا فیصلہ کیا۔
ماہر بین الاقوامی قانون احمر بلال صوفی نے کہا کہ پاکستان کے پانی کو جو روکنے کا راستہ ہے وہ تو اتنا آسان نہیں ہے، فوری طور پر جو انجنیئرز ہیں، ان کا تو موقف یہ ہے کہ اس کو ایز سچ ایمیڈی ایٹلی روکا نہیں جا سکتا ، لیکن کچھ ایسی کنسٹرکشن ورک کی جا سکتی ہیں جس سے کہ وہ تھوڑا سا آبسٹرکٹ ہو یا اس کا جو ڈیلے ہو۔ لیکن ظاہر ہے کہ یہ ایک ٹیکنیکل معاملہ ہے جس کے لیے جو ہائیڈور ایکسپرٹس ہیں وہ زیادہ ایکوریٹلی بتا سکتے ہیں۔ لیکن میں اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ٹریٹی یا کسی بھی طرح کے پانی کے فلو کو روکنا جو ہے وہ ہوسٹائل ایکٹ کے زمرے میں آئے گا، انٹرنیشنل لا کے فریم ورک کے تحت تو آپ اس طرح پانی کو نہیں روک سکتے، اسی لیے پاکستان نے اس کو ہوسٹائل ایکٹ کے طور پر لیا ، لیکن ابھی بھی چونکہ ہندوستان کے اندرلگتا یہ ہے کہ انتخابات ہو رہے ہیں ، تو وہ چاہتے ہیں کہ ابھی ٹمپریچر جو ہے اس کوگرم رکھا جائے اور اس کی ہولڈنگ ان ابیئینس کو وڈڈرا نہ کیا جائے۔
ماہر معاشی امور خاقان نجیب نے کہا کہ اگر آپ اوورآل دیکھیں کہ اس وقت جہاں پہ کھڑے ہوئے ہیں تو ایک میکرو اسٹیبیلٹی آ گئی ہے ، مالیاتی خسارے کو سنبھالنے کی کوشش میں بھی کامیاب ہوئے ہیں، ایف بی آر بے شک اپنا پورا ٹارگٹ نہ بھی کرے پھر بھی اوورآل گروتھ ہے پچیس سے انتیس فیصد کی آ رہی ہے ان ٹرمز آف ڈی ایف پی آر اوور آل کلیکشن۔ اب ڈھائی تین فیصد کا میرے خیال میں ٹیکس ریلیف لوئر انکمز سے لے مڈل انکمز تک اس کے علاوہ دے دینا چاہیے۔ مینوفیکچرنگ پر جو دس فیصد سپر ٹیکس ہے، اس کو میرے خیال میں آٹھ فیصد پر لے آنا چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفیں بہت کیں لیکن دفاعی معاہدہ ہندوستان کیساتھ کرلیا، پروفیسر ابراہیم
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص جنوبی پختونخوا شدید بد امنی کی لپیٹ میں ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر لوگ اغواء ہو رہے ہیں۔ کولیٹرل ڈیمیج کی صورت میں عام عوام اور بچوں کی جانیں جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ امریکہ نے فیلڈ مارشل کی بہت تعریفیں کیں لیکن اس دفاعی معاہدہ ہندوستان کے ساتھ ہوگیا۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا معاہدہ ہوا ہے لیکن امریکہ نے کبھی پاکستان کو ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا معاہدہ نہیں کیا۔ چین پاکستان کو ٹیکنالوجی ٹرانسفر کر رہا ہے اور پاکستان چین کے تعاون سے جہاز وغیرہ بنا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف رئیر ارتھ کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریفیں کر رہا ہے۔ خیبر پختونخوا بالخصوص جنوبی پختونخوا شدید بد امنی کی لپیٹ میں ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر لوگ اغواء ہو رہے ہیں۔ کولیٹرل ڈیمیج کی صورت میں عام عوام اور بچوں کی جانیں جا رہی ہیں۔ صوبے کے عوام امن کے لیے ترس گئے ہیں۔ امن و امان کے قیام کے لیے سیکورٹی فورسز کو اندرونی سیکورٹی سے ہاتھ اٹھا کر تمام اختیارات پولیس کو دینے ہوں گے ورنہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ آج بھی جنرل مشرف کی پالیسی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ بنوں کی بند سڑکیں کھولی جائیں، سڑکوں کی بندش سے عوام سخت تکلیف کا شکار ہیں۔ لاہور میں جماعت اسلامی کا اجتماع عام تاریخی ہوگا۔ اجتماع عام میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے رہنما شریک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہاٹ میں جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے صوبائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک سمیت دیگر صوبائی ذمہ داران موجود تھے۔ اجلاس میں مختلف امور سمیت اجتماع عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور رپورٹس پیش کی گئیں۔ پروفیسر محمد ابراہیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ پاکستان کو ٹیکنالوجی دیتا بھی تو اس کے ساتھ شرائط کی ایک فہرست بھی ہوتی ہے۔ امریکا کی شرط ہے کہ پاکستان ایف سولہ طیارہ بھارت کے خلاف استعمال نہیں کر سکتا، اگر بھارت کے خلاف استعمال نہیں کریں گے تو کیا افغانستان کے خلاف استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پختونخوا میں پاک افغان سرحد پر خرلاچی، غلام خان اور انگور اڈہ گزر گاہیں بند ہیں۔ افغانیوں کو زبردستی واپس بھیجا جا رہا ہے۔ زبردستی نکالے جانے والے افغان شہریوں کا پاکستان کے بارے میں کیا تاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کے دونوں طرف متعدد قبائل آباد ہیں۔ ان کی آپس میں رشتے داریاں ہیں لیکن حکومت نے بیچ میں خاردار تاریں لگا دیں، سرحد بند کردی اور لوگوں کا آنا جانا مشکل بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی کام دعوت اور تربیت کا ہے اور اس مقصد کے لیے جماعت اسلامی ہر جائز ذریعہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ کارکنان دعوت الی اللہ کے کام اجتماع عام کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔