کرکٹ کے میدان میں ایک لمحہ کب جذباتی منظر میں بدل جائے، یہ کہنا مشکل ہوتا ہے۔ کچھ ایسا ہی منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) اور سن رائزرز حیدرآباد (SRH) کے درمیان میچ کے دوران ویرات کوہلی کو گیند سر پر جا لگی۔

اگرچہ کوہلی فوراً سنبھل گئے اور کھیل جاری رکھا، لیکن اس لمحے نے ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ انوشکا شرما کو پریشان کردیا۔

میچ کے دوران جیسے ہی گیند کوہلی کے ہیلمٹ پر لگی، اسٹیڈیم میں بیٹھی انوشکا کے چہرے پر فکرمندی واضح دکھائی دی۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا کی نظریں فوراً شوہر کی طرف گئیں، اور وہ گھبراہٹ کے عالم میں دونوں ہاتھوں سے چہرہ ڈھانپتی نظر آئیں۔

یہ جذباتی منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں ایک صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’’ویرات کو ہیلمٹ پر گیند لگنے پر انوشکا شرما خوف زدہ ہو گئیں۔‘‘

Anushka Sharma Terrified When Ball Hit on Virat Kohli Helmet :O :O pic.

twitter.com/mzN02ddvkV

— Ateendra_18 (@ateecrickxpert) May 23, 2025

انوشکا شرما اکثر کوہلی کے میچز میں ان کا حوصلہ بڑھانے اسٹیڈیم آتی ہیں۔ حال ہی میں اس جوڑے نے ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ورنداون میں پرمانند مہاراج کے آشرم کا دورہ بھی کیا۔ کوہلی نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا:

’’ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار بلیو کیپ پہنے مجھے 14 سال ہو گئے۔ سچ کہوں تو کبھی سوچا نہ تھا کہ یہ سفر اتنا کچھ سکھائے گا۔ اس فارمیٹ نے مجھے آزمایا، سنوارا، اور زندگی بھر کے سبق دیے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا: ’’سفید لباس پہن کر کھیلنے کا اپنا ہی ایک روحانی تجربہ ہوتا ہے۔ خاموش جدوجہد، طویل دن، اور وہ لمحے جو شاید کسی کو نظر نہ آئیں لیکن دل میں ہمیشہ رہتے ہیں۔ اس سفر سے رخصت لینا آسان نہیں، لیکن درست محسوس ہوتا ہے۔ میں نے جو کچھ دے سکتا تھا، وہ سب دیا۔ اور بدلے میں اس کھیل نے مجھے اس سے کہیں زیادہ لوٹایا۔‘‘

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انوشکا شرما ویرات کو

پڑھیں:

گھوٹکی: مبینہ طور پر اسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے بچی جاں بحق

علامتی تصویر 

گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے تعلقہ اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے بچی جاں بحق ہو گئی۔

اوباڑو میں الٹیوں کی شکایت پر بچی کو تحصیل اسپتال لایا گیا جہاں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے 4 سالہ بچی موت کے منہ میں چلی گئی۔

افسوس ناک واقعے کے خلاف ورثاء نے اسپتال کے باہر احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بچی کو الٹیاں لگنے کے باعث اسپتال لایا گیا تھا، اسپتال میں موجود ڈاکٹرز اور عملے نے انجکشن لگایا جس سے بچی کی حالت غیر ہو گئی، ہمیں ڈہرکی اسپتال لے جانے کو کہا گیا مگر راستے میں بچی دم توڑ گئی۔

مظفرگڑھ: مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 7 سالہ بچی جاں بحق

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃ العین میمن نے معاملے کی تحقیقات کیلئے محکمہ صحت کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

بچی کے لواحقین کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عملے کی غفلت پر سخت ایکشن لیا جائے۔

دوسری جانب ایم ایس اسپتال ڈاکٹر شفقت حسین جمانی کے مطابق بچی کو ڈی ہائڈریشن کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، بچی کو ادویات اور انجکشن دیا گیا اور طبعیت بہتر ہونے پر ورثاء کو گھر لے جانے کا کہا تھا۔

 ڈاکٹر شفقت حسین جمانی نے کہا ہے کہ وقعے کی مزید تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم تشکیل دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کا ایکشن، عمرہ ویزے پر سعودی عرب بھیک مانگنے والے 16 افراد گرفتار
  • کوہلی کا ومبلڈن ٹینس اور پاک بھارت کرکٹ میچ کے درمیان دلچسپ موازنہ
  • گھوٹکی: مبینہ طور پر اسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے بچی جاں بحق
  • گوجرخان میں وائلڈ لائف کا ایکشن، غیرقانونی افریقی شیر برآمد
  • سیزن 3 کے لیے کپل شرما کتنے کروڑ معاوضہ لے رہے ہیں؟
  • کپل شرما کا فی قسط معاوضہ 5 کروڑ، 3 سیزن کی ہوش اُڑا دینے والی آمدن سامنے آگئی
  • آکاش دیپ نے انگلینڈ میں کس بھارتی بولر کا 38 سالہ ریکارڈ توڑ دیا؟
  • شبھمن گل نے کوہلی ، ٹنڈولکر اور گواسکر کے بڑے ریکارڈ توڑ دیے
  • جو روٹ نے کرکٹ فینز کے دل جیت لیے، نابینا مداح سے ملاقات کی ویڈیو وائرل
  • بھارتی کپتان شبھمن گل کا دھماکا: ایک ہی ٹیسٹ میں 430 رنز، کئی ریکارڈز پاش پاش