Daily Mumtaz:
2025-11-03@07:28:47 GMT

صنعتی و زرعی صارفین کے لیے سرپلس پاور پیکج کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT

صنعتی و زرعی صارفین کے لیے سرپلس پاور پیکج کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے اضافی بجلی کی کھپت کو فروغ دینے کے لیے سرپلس پاور پیکج متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
پاور ڈویژن میں اس پیکج کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں جن میں ابتدائی طور پر پیکج کا دورانیہ 3 سال رکھنے کی تجویز شامل ہے۔
اس پیکج کے تحت اضافی بجلی کے استعمال پر 9 سینٹ فی یونٹ کا مراعاتی ریٹ تجویز کیا گیا  ۔
گرین فیلڈ انڈسٹریز، ڈیٹا سینٹرز، اور کرپٹو مائننگ آپریشنز بھی اس پیکج سے مستفید ہو سکیں گے۔
یہ اقدام صنعتی اور زرعی شعبوں کو سستی بجلی کی فراہمی سے ترقی دینے کا ایک اہم قدم ہے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتظامی تقرریاں، متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو اضافی چارجز تفویص

سپریم کورٹ آف پاکستان میں اہم انتظامی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل محمد لغاری کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ سہیل محمد لغاری کا تعلق سندھ کی عدلیہ سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔

سہیل محمد لغاری اس سے قبل سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ وہ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی درخواست مسترد

مزید برآں، فخر زمان کو ڈائریکٹر جنرل ریفارمز سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فخر زمان ادارہ جاتی اصلاحات اور پالیسی سازی میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

اسی طرح عابد رضوان عابد کو سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل مقرر کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو مختلف برانچ رجسٹریز میں ایڈیشنل رجسٹرار کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد ادارہ جاتی کارکردگی اور نظم و نسق کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

رجسٹرار سپریم کورٹ عدلیہ

متعلقہ مضامین

  • روشن معیشت رعایتی بجلی پیکج کا اعلان قابل تحسین ہے،حیدرآباد چیمبر
  • گندم کی قیمت 4700 روپے فی من مقرر کی جائے،سندھ آبادگار بورڈ کا مطالبہ
  • مودی کی ناکام زرعی پالیسیاں
  • پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور
  • سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتظامی تقرریاں، متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو اضافی چارجز تفویص
  • ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا شہری کو سکیورٹی نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار
  • اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
  • کراچی میں ٹریفک چالان سے حاصل رقم صوبے کے زرعی ٹیکس سے بھی زیادہ
  • پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی سہولت کاری پر کڑی سزا دینے کا فیصلہ
  •  نجی صنعتی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے زمین کی تبدیلی فیس میں رعایت کا فیصلہ