Jang News:
2025-07-12@18:08:38 GMT

خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT

خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کوئٹہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلو میٹر جنوب میں تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ایک سے زائد بجلی کے میٹر رکھنے والوں کیلئے بُری خبر

اسلام آباد(ممتاز نیوز)حکومت نے بجلی کے ایک سے زائد سنگل میٹرز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنیوں کو نصب میٹرز کی تعداد اور صارفین کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کی ضرورت ہوگی۔
اس اقدام کا مقصد ایسے صارفین کی نشاندہی کرنا ہے جنہوں نے اپنے کاروبار یا گھروں میں غیر قانونی طور پر ایک سے زیادہ میٹرز نصب کرائے ہیں۔ ان میٹرز کو پروٹیکٹو کیٹیگری کے تحت نصب کیا جائے گا، جس پر نیپرا قوانین کے مطابق کارروائی کی جا سکے گی۔ ان قوانین کے تحت، اگر کسی صارف نے غیر قانونی طور پر اضافی میٹرز نصب کرائے ہیں، تو انہیں نیپرا کے ضوابط کے مطابق جرمانہ یا دیگر سخت سزائیں دی جا سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاور پلاننگ مانیٹرنگ کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق، تمام تقسیم کار کمپنیوں کو جلد از جلد میٹرز کے ریکارڈ کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے بعد وفاقی حکومت اس ریکارڈ کا جائزہ لے کر آئندہ کی کارروائی کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ اس کارروائی کا مقصد بجلی کے میٹرز کے غیر قانونی استعمال کو روکنا اور بجلی کے صارفین کو مناسب اور شفاف خدمات فراہم کرنا ہے۔
اس کے علاوہ، حکومت نے واضح کیا ہے کہ نیپرا قوانین کے تحت نصب میٹرز پر کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جا سکے گی، یعنی اگر میٹر کسی قانونی عمل کے تحت نصب کیا گیا ہو، تو اس پر کوئی بھی کارروائی کرنا غیر قانونی ہوگا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ایک سے زائد بجلی کے میٹر رکھنے والوں کیلئے بُری خبر
  • بلوچستان کے علاقے بارکھان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 4.1 شدت کے خوفناک زلزلے کے جھٹکے
  • بلوچستان: بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • دہلی میں زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں‘ شہری خوف کا شکار
  • خاران میں 3.8 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
  • بلوچستان: ضلع خاران میں 3.8 شدت کا زلزلہ
  • ضلع خاران میں 3.8 شدت کا زلزلہ
  • خاران : زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • دہلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا