بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بیرسٹر گوہر نے اہم خبر سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عید الاضحیٰ سے قبل پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کی امید ظاہر کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں اللہ سے امید ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ورکرز کا سوالات اٹھانا درست ہے، ورکرز جذبات قابو میں رکھیں،رہائی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کوئی یہ تصورنہیں کرسکتابانی پی ٹی آئی نے 2سال جیل میں کیوں گزارے، ہم نےدھرنے ،احتجاج بھی کئے،ہم اسمبلی میں بھی بات کررہےہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہر مشکل میں اللہ سے مدد مانگتے ہیں اللہ راستہ نکالے گا، مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی کاکیس عید سے پہلے فکس ہو جائے گا اور بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ 2 سالوں سے ہمارے لوگ برداشت کرتےکرتےتھک گئے ، کوشش کر رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگیں اور میرٹ پر فیصلے ہوں۔
خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک سونوے ملین پاؤنڈ نیب کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کا کیس تاحال مقرر نہ ہوسکا۔
گزشتہ ہفتے قائم مقام چیف جسٹس نے کیس منگل کو لگانے کا کہا تھا تاہم پی ٹی آئی قیادت سزا معطلی کا کیس مقرر کروانے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
ویب ڈیسک: پی ٹی اے نے ملک بھر کے موبائل فون صارفین کے لیے ایک اہم اور تنبیہی پیغام جاری کیا ہے جس میں اپنی نام پر رجسٹرڈ سمز کے غیر ذمہ دارانہ استعمال سے خبردار کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ اپنی شناخت پر جاری شدہ سم کسی دوسرے شخص کے حوالے کرنا قانوناً جرم ہے کیونکہ آپ کے نام پر موجود سم کسی بھی غیر قانونی یا مجرمانہ کارروائی میں استعمال ہو سکتی ہے۔
صارفین کی سہولت اور حفاظت کے لیے پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ شہری یہ چیک کریں کہ ان کے قومی شناختی کارڈ پر کتنی سمیں فعال ہیں،اس معلومات کیلئے صارفین cnic.sims.pk ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں یا اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر کسی ڈیش (-) کے 668 پر ایس ایم ایس کر کے تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اگر شناختی کارڈ پر کوئی نامعلوم یا بلا ضرورت سم نظر آئے تو اسے فوری طور پر بلاک کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محفوظ خریداری اور بائیو میٹرک کا احتیاطی استعمال
پی ٹی اے حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نئی سم کی خریداری کے لیے ہمیشہ صرف مستند فرنچائز یا آفیشل کسٹمر سروس سینٹر کا ہی انتخاب کریں اور اس بات کی مکمل تصدیق کریں کہ آپ کی اجازت یا علم کے بغیر کوئی بھی سم رجسٹر نہ کی جا رہی ہو۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اس سے قبل بھی پی ٹی اے کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا جا چکا ہے کہ مفت سم کا لالچ دے کر بائیو میٹرک تصدیق کروانے والے افراد سے ہوشیار رہیں۔
ایسے دھوکے باز آپ کی بائیو میٹرک کا غلط استعمال کر کے آپ کی معلومات پر کوئی اور سم بھی جاری کروا سکتے ہیں، جس کا خمیازہ بعد میں اصل صارف کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔